سورۃ 15 • 99 آیات • مکی

الحجر

Al-Hijr

The Rocky Tract

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

آیت 1 از 99

1

الٓر ۚ تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ وَقُرْءَانٍ مُّبِينٍ﴿1

الرٰ، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

2

رُّبَمَا يَوَدُّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْ كَانُوا۟ مُسْلِمِينَ﴿2

وه بھی وقت ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

3

ذَرْهُمْ يَأْكُلُوا۟ وَيَتَمَتَّعُوا۟ وَيُلْهِهِمُ ٱلْأَمَلُ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ﴿3

آپ انہیں کھاتا، نفع اٹھاتا اور (جھوٹی) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئے عنقریب یہ خود جان لیں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

4

وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ مَّعْلُومٌ﴿4

کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لیے مقرره نوشتہ تھا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

5

مَّا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ﴿5

کوئی گروه اپنی موت سے نہ آگے بڑھتا ہے نہ پیچھے رہتا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

6

وَقَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِى نُزِّلَ عَلَيْهِ ٱلذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ﴿6

انہوں نے کہا کہ اے وه شخص جس پر قرآن اتارا گیا ہے یقیناً تو تو کوئی دیوانہ ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

7

لَّوْ مَا تَأْتِينَا بِٱلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ﴿7

اگر تو سچا ہی ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں ﻻتا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

8

مَا نُنَزِّلُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَمَا كَانُوٓا۟ إِذًا مُّنظَرِينَ﴿8

ہم فرشتوں کو حق کے ساتھ ہی اتارتے ہیں اور اس وقت وه مہلت دیئے گئے نہیں ہوتے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

9

إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا ٱلذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَـٰفِظُونَ﴿9

ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافﻆ ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

10

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِى شِيَعِ ٱلْأَوَّلِينَ﴿10

ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول (برابر) بھیجے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

11

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ﴿11

اور (لیکن) جو بھی رسول آتا وه اس کا مذاق اڑاتے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

12

كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُۥ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ﴿12

گناه گاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح یہی رچا دیا کرتے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

13

لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ ۖ وَقَدْ خَلَتْ سُنَّةُ ٱلْأَوَّلِينَ﴿13

وه اس پر ایمان نہیں ﻻتے اور یقیناً اگلوں کا طریقہ گزرا ہوا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

14

وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ فَظَلُّوا۟ فِيهِ يَعْرُجُونَ﴿14

اور اگر ہم ان پر آسمان کا دروازه کھول بھی دیں اور یہ وہاں چڑھنے بھی لگ جائیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

15

لَقَالُوٓا۟ إِنَّمَا سُكِّرَتْ أَبْصَـٰرُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ﴿15

تب بھی یہی کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے بلکہ ہم لوگوں پر جادو کر دیا گیا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

16

وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِى ٱلسَّمَآءِ بُرُوجًا وَزَيَّنَّـٰهَا لِلنَّـٰظِرِينَ﴿16

یقیناً ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں1 اور دیکھنے والوں کے لیے اسے سجا دیا ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

17

وَحَفِظْنَـٰهَا مِن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ رَّجِيمٍ﴿17

اور اسے ہر مردود شیطان سے محفوظ رکھا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

18

إِلَّا مَنِ ٱسْتَرَقَ ٱلسَّمْعَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ مُّبِينٌ﴿18

ہاں مگر جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرے اس کے پیچھے دہکتا ہوا (کھلا شعلہ) لگتا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

19

وَٱلْأَرْضَ مَدَدْنَـٰهَا وَأَلْقَيْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ شَىْءٍ مَّوْزُونٍ﴿19

اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور اس پر (اٹل) پہاڑ ڈال دیئے ہیں، اور اس میں ہم نے ہر چیز ایک معین مقدار سے اگا دی ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

20

وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَـٰيِشَ وَمَن لَّسْتُمْ لَهُۥ بِرَٰزِقِينَ﴿20

اور اسی میں ہم نے تمہاری روزیاں بنا دی ہیں1 اور جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

21

وَإِن مِّن شَىْءٍ إِلَّا عِندَنَا خَزَآئِنُهُۥ وَمَا نُنَزِّلُهُۥٓ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ﴿21

اور جتنی بھی چیزیں ہیں ان سب کے خزانے ہمارے پاس ہیں1، اور ہم ہر چیز کو اس کے مقرره انداز سے اتارتے ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

22

وَأَرْسَلْنَا ٱلرِّيَـٰحَ لَوَٰقِحَ فَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَسْقَيْنَـٰكُمُوهُ وَمَآ أَنتُمْ لَهُۥ بِخَـٰزِنِينَ﴿22

اور ہم بھیجتے ہیں بوجھل ہوائیں1، پھر آسمان سے پانی برسا کر وه تمہیں پلاتے ہیں اور تم اس کا ذخیره کرنے والے نہیں ہو.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

23

وَإِنَّا لَنَحْنُ نُحْىِۦ وَنُمِيتُ وَنَحْنُ ٱلْوَٰرِثُونَ﴿23

ہم ہی جلاتے اور مارتے ہیں اور ہم ہی (بالﺂخر) وارث ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

24

وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَقْدِمِينَ مِنكُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا ٱلْمُسْتَـْٔخِرِينَ﴿24

اور تم میں سے آگے بڑھنے والے اور پیچھے ہٹنے والے بھی ہمارے علم میں ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

25

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُۥ حَكِيمٌ عَلِيمٌ﴿25

آپ کا رب سب لوگوں کو جمع کرے گا یقیناً وه بڑی حکمتوں واﻻ بڑے علم واﻻ ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

26

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ﴿26

یقیناً ہم نے انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے، پیدا فرمایا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

27

وَٱلْجَآنَّ خَلَقْنَـٰهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ ٱلسَّمُومِ﴿27

اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ1 سے پیدا کیا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

28

وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَـٰٓئِكَةِ إِنِّى خَـٰلِقٌۢ بَشَرًا مِّن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ﴿28

اور جب تیرے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں ایک انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کرنے واﻻ ہوں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

29

فَإِذَا سَوَّيْتُهُۥ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِى فَقَعُوا۟ لَهُۥ سَـٰجِدِينَ﴿29

تو جب میں اسے پورا بنا چکوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں تو تم سب اس کے لیے سجدے میں گر پڑنا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

30

فَسَجَدَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ﴿30

چنانچہ تمام فرشتوں نے سب کے سب نے سجده کر لیا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

31

إِلَّآ إِبْلِيسَ أَبَىٰٓ أَن يَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ﴿31

مگر ابلیس کے۔ کہ اس نے سجده کرنے والوں میں شمولیت کرنے سے (صاف) انکار کر دیا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

32

قَالَ يَـٰٓإِبْلِيسُ مَا لَكَ أَلَّا تَكُونَ مَعَ ٱلسَّـٰجِدِينَ﴿32

(اللہ تعالیٰ نے) فرمایا اے ابلیس تجھے کیا ہوا کہ تو سجده کرنے والوں میں شامل نہ ہوا؟

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

33

قَالَ لَمْ أَكُن لِّأَسْجُدَ لِبَشَرٍ خَلَقْتَهُۥ مِن صَلْصَـٰلٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ﴿33

وه بوﻻ کہ میں ایسا نہیں کہ اس انسان کو سجده کروں جسے تو نے کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

34

قَالَ فَٱخْرُجْ مِنْهَا فَإِنَّكَ رَجِيمٌ﴿34

فرمایا اب تو بہشت سے نکل جا کیوں کہ تو رانده درگاه ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

35

وَإِنَّ عَلَيْكَ ٱللَّعْنَةَ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلدِّينِ﴿35

اور تجھ پر میری پھٹکار ہے قیامت کے دن تک.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

36

قَالَ رَبِّ فَأَنظِرْنِىٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ﴿36

کہنے لگا کہ اے میرے رب! مجھے اس دن تک کی ڈھیل دے کہ لوگ دوباره اٹھا کھڑے کیے جائیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

37

قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ ٱلْمُنظَرِينَ﴿37

فرمایا کہ اچھا تو ان میں سے ہے جنہیں مہلت ملی ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

38

إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْوَقْتِ ٱلْمَعْلُومِ﴿38

روز مقرر کے وقت تک کی.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

39

قَالَ رَبِّ بِمَآ أَغْوَيْتَنِى لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ﴿39

(شیطان نے) کہا کہ اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھے گمراه کیا ہے مجھے بھی قسم ہے کہ میں بھی زمین میں ان کے لئے معاصی کو مزین کروں گا اور ان سب کو بہکاؤں گا بھی.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

40

إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ ٱلْمُخْلَصِينَ﴿40

سوائے تیرے ان بندوں کے جو منتخب کر لیے گئے ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

41

قَالَ هَـٰذَا صِرَٰطٌ عَلَىَّ مُسْتَقِيمٌ﴿41

ارشاد ہوا کہ ہاں یہی مجھ تک پہنچنے کی سیدھی راه ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

42

إِنَّ عِبَادِى لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَـٰنٌ إِلَّا مَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْغَاوِينَ﴿42

میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں1، لیکن ہاں جو گمراه لوگ تیری پیروی کریں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

43

وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ﴿43

یقیناً ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

44

لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَٰبٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ﴿44

جس کے سات دروازے ہیں۔ ہر دروازے کے لیے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

45

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ﴿45

پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہوں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

46

ٱدْخُلُوهَا بِسَلَـٰمٍ ءَامِنِينَ﴿46

(ان سے کہا جائے گا) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

47

وَنَزَعْنَا مَا فِى صُدُورِهِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَٰنًا عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ﴿47

ان کے دلوں میں جو کچھ رنجش وکینہ تھا، ہم سب کچھ نکال دیں گے1، وه بھائی بھائی بنے ہوئے ایک دوسرے کے آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

48

لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ﴿48

نہ تو وہاں انہیں کوئی تکلیف چھو سکتی ہے اور نہ وه وہاں سے کبھی نکالے جائیں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

49

۞ نَبِّئْ عِبَادِىٓ أَنِّىٓ أَنَا ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ﴿49

میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت ہی بخشنے واﻻ اور بڑا ہی مہربان ہوں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

50

وَأَنَّ عَذَابِى هُوَ ٱلْعَذَابُ ٱلْأَلِيمُ﴿50

اور ساتھ ہی میرے عذاب بھی نہایت دردناک ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

51

وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ﴿51

انہیں ابراہیم کے مہمانوں کا (بھی) حال سنا دو.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

52

إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ﴿52

کہ جب انہوں نے ان کے پاس آکر سلام کہا تو انہوں نے کہا کہ ہم کو تو تم سے ڈر لگتا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

53

قَالُوا۟ لَا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍ﴿53

انہوں نے کہا ڈرو نہیں، ہم تجھے ایک صاحب علم فرزند کی بشارت دیتے ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

54

قَالَ أَبَشَّرْتُمُونِى عَلَىٰٓ أَن مَّسَّنِىَ ٱلْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ﴿54

کہا، کیا اس بڑھاپے کے آجانے کے بعد تم مجھے خوشخبری دیتے ہو! یہ خوشخبری تم کیسے دے رہے ہو؟

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

55

قَالُوا۟ بَشَّرْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ ٱلْقَـٰنِطِينَ﴿55

انہوں نے کہا ہم آپ کو بالکل سچی خوشخبری سناتے ہیں آپ مایوس لوگوں میں شامل نہ ہوں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

56

قَالَ وَمَن يَقْنَطُ مِن رَّحْمَةِ رَبِّهِۦٓ إِلَّا ٱلضَّآلُّونَ﴿56

کہا اپنے رب تعالیٰ کی رحمت سے ناامید تو صرف گمراه اور بہکے ہوئے لوگ ہی ہوتے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

57

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ﴿57

پوچھا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا ایسا کیا اہم کام ہے؟ 1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

58

قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ﴿58

انہوں نے جواب دیا کہ ہم مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

59

إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ إِنَّا لَمُنَجُّوهُمْ أَجْمَعِينَ﴿59

مگر خاندان لوط کہ ہم ان سب کو تو ضرور بچا لیں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

60

إِلَّا ٱمْرَأَتَهُۥ قَدَّرْنَآ ۙ إِنَّهَا لَمِنَ ٱلْغَـٰبِرِينَ﴿60

سوائے اس (لوط) کی بیوی کے کہ ہم نے اسے رکنے اور باقی ره جانے والوں میں مقرر کر دیا ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

61

فَلَمَّا جَآءَ ءَالَ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلُونَ﴿61

جب بھیجے ہوئے فرشتے آل لوط کے پاس پہنچے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

62

قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ﴿62

تو انہوں (لوط علیہ السلام) نے کہا تم لوگ تو کچھ انجان سے معلوم ہو رہے ہو.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

63

قَالُوا۟ بَلْ جِئْنَـٰكَ بِمَا كَانُوا۟ فِيهِ يَمْتَرُونَ﴿63

انہوں نے کہا نہیں بلکہ ہم تیرے پاس وه چیز ﻻئے ہیں جس میں یہ لوگ شک شبہ کر رہے تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

64

وَأَتَيْنَـٰكَ بِٱلْحَقِّ وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ﴿64

ہم تو تیرے پاس (صریح) حق ﻻئے ہیں اور ہیں بھی بالکل سچے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

65

فَأَسْرِ بِأَهْلِكَ بِقِطْعٍ مِّنَ ٱلَّيْلِ وَٱتَّبِعْ أَدْبَـٰرَهُمْ وَلَا يَلْتَفِتْ مِنكُمْ أَحَدٌ وَٱمْضُوا۟ حَيْثُ تُؤْمَرُونَ﴿65

اب تو اپنے خاندان سمیت اس رات کے کسی حصہ میں چل دے اور آپ ان کے پیچھے رہنا1، اور (خبردار) تم میں سے کوئی (پیچھے) مڑکر بھی نہ دیکھے اور جہاں کا تمہیں حکم کیا جارہا ہے وہاں چلے جان.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

66

وَقَضَيْنَآ إِلَيْهِ ذَٰلِكَ ٱلْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَـٰٓؤُلَآءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ﴿66

اور ہم نے اس کی طرف اس بات کا فیصلہ کر دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان لوگوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

67

وَجَآءَ أَهْلُ ٱلْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ﴿67

اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

68

قَالَ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ ضَيْفِى فَلَا تَفْضَحُونِ﴿68

(لوط علیہ السلام نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

69

وَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَلَا تُخْزُونِ﴿69

اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور مجھے رسوا نہ کرو.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

70

قَالُوٓا۟ أَوَلَمْ نَنْهَكَ عَنِ ٱلْعَـٰلَمِينَ﴿70

وه بولے کیا ہم نے تجھے دنیا بھر (کی ٹھیکیداری) سے منع نہیں کر رکھا؟1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

71

قَالَ هَـٰٓؤُلَآءِ بَنَاتِىٓ إِن كُنتُمْ فَـٰعِلِينَ﴿71

(لوط علیہ السلام نے) کہا اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری بچیاں موجود ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

72

لَعَمْرُكَ إِنَّهُمْ لَفِى سَكْرَتِهِمْ يَعْمَهُونَ﴿72

تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

73

فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ﴿73

پس سورج نکلتے نکلتے انہیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

74

فَجَعَلْنَا عَـٰلِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ﴿74

بالﺂخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کر دیا1 اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر2 برسائے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

75

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍ لِّلْمُتَوَسِّمِينَ﴿75

بلاشبہ بصیرت والوں کے لیے1 اس میں بہت سی نشانیاں ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

76

وَإِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ﴿76

یہ بستی ایسی راه پر ہے جو برابر چلتی رہتی (عام گذرگاه) ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

77

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً لِّلْمُؤْمِنِينَ﴿77

اور اس میں ایمان والوں کے لیے بڑی نشانی ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

78

وَإِن كَانَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأَيْكَةِ لَظَـٰلِمِينَ﴿78

اور بے شک اَیکَہ بستی کے رہنے والے يقيناً ﻇالم تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

79

فَٱنتَقَمْنَا مِنْهُمْ وَإِنَّهُمَا لَبِإِمَامٍ مُّبِينٍ﴿79

جن سے (آخر) ہم نے انتقام لے ہی لیا۔ یہ دونوں شہر کھلے (عام) راستے پر ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

80

وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ ٱلْحِجْرِ ٱلْمُرْسَلِينَ﴿80

اور حِجر والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

81

وَءَاتَيْنَـٰهُمْ ءَايَـٰتِنَا فَكَانُوا۟ عَنْهَا مُعْرِضِينَ﴿81

اور ہم نے ان کو اپنی نشانیاں بھی عطا فرمائیں (لیکن) تاہم وه ان سے روگردانی ہی کرتے رہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

82

وَكَانُوا۟ يَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا ءَامِنِينَ﴿82

یہ لوگ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے، بے خوف ہوکر.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

83

فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ﴿83

آخر انہیں بھی صبح ہوتے ہوتے چنگھاڑنے آدبوچا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

84

فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ﴿84

پس ان کی کسی تدبیروعمل نے انہیں کوئی فائده نہ دیا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

85

وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ ۗ وَإِنَّ ٱلسَّاعَةَ لَـَٔاتِيَةٌ ۖ فَٱصْفَحِ ٱلصَّفْحَ ٱلْجَمِيلَ﴿85

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو حق کے ساتھ ہی پیدا فرمایا ہے1، اور قیامت ضرور ضرور آنے والی ہے۔ پس تو حسن وخوبی (اور اچھائی) سے درگزر کر لے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

86

إِنَّ رَبَّكَ هُوَ ٱلْخَلَّـٰقُ ٱلْعَلِيمُ﴿86

یقیناً تیرا پروردگار ہی پیدا کرنے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

87

وَلَقَدْ ءَاتَيْنَـٰكَ سَبْعًا مِّنَ ٱلْمَثَانِى وَٱلْقُرْءَانَ ٱلْعَظِيمَ﴿87

یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں.1 کہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

88

لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِۦٓ أَزْوَٰجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ﴿88

آپ ہر گز اپنی نظریں اس چیز کی طرف نہ دوڑائیں، جس سے ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو بہره مند کر رکھا ہے، نہ ان پر آپ افسوس کریں اور مومنوں کے لیے اپنے بازو جھکائے رہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

89

وَقُلْ إِنِّىٓ أَنَا ٱلنَّذِيرُ ٱلْمُبِينُ﴿89

اور کہہ دیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے واﻻ ہوں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

90

كَمَآ أَنزَلْنَا عَلَى ٱلْمُقْتَسِمِينَ﴿90

جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

91

ٱلَّذِينَ جَعَلُوا۟ ٱلْقُرْءَانَ عِضِينَ﴿91

جنہوں نے اس کتاب الٰہی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

92

فَوَرَبِّكَ لَنَسْـَٔلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ﴿92

قسم ہے تیرے پالنے والے کی! ہم ان سب سے ضرور باز پرس کریں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

93

عَمَّا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ﴿93

ہر اس چیز کی جو وه کرتے تھے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

94

فَٱصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ ٱلْمُشْرِكِينَ﴿94

پس آپ1 اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے! اور مشرکوں سے منھ پھیر لیجئے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

95

إِنَّا كَفَيْنَـٰكَ ٱلْمُسْتَهْزِءِينَ﴿95

آپ سے جو لوگ مسخراپن کرتے ہیں ان کی سزا کے لیے ہم کافی ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

96

ٱلَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۚ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ﴿96

جو اللہ کے ساتھ دوسرے معبود مقرر کرتے ہیں انہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

97

وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ﴿97

ہمیں خوب علم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

98

فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُن مِّنَ ٱلسَّـٰجِدِينَ﴿98

آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجده کرنے والوں میں شامل ہو جائیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

99

وَٱعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّىٰ يَأْتِيَكَ ٱلْيَقِينُ﴿99

اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

صَدَقَ اللَّهُ الْعَظِيمُ

سورۃ Al-Hijr کا اختتام

اگلی سورۃ پر جائیں