سورۃ 37 • 182 آیات • مکی
الصافات
As-Saffat
Those who set the Ranks
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
آیت 1 از 182
وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا﴿1﴾
قسم ہے صف باندھنے والے (فرشتوں) کی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا﴿2﴾
پھر پوری طرح ڈانٹنے والوں کی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا﴿3﴾
پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ﴿4﴾
یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ﴿5﴾
آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ﴿6﴾
ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ مَّارِدٍ﴿7﴾
اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ﴿8﴾
عالم باﻻ کے فرشتوں (کی باتوں) کو سننے کے لئے وه کان بھی نہیں لگا سکتے، بلکہ ہر طرف سے وه مارے جاتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ﴿9﴾
بھگانے کے لئے اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ﴿10﴾
مگر جو کوئی ایک آدھ بات اچک لے بھاگے تو (فوراً ہی) اس کے پیچھے دہکتا ہوا شعلہ لگ جاتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ﴿11﴾
ان کافروں سے پوچھو تو کہ آیا ان کا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا (ان کا) جنہیں ہم نے (ان کے علاوه) پیدا کیا1؟ ہم نے (انسانوں) کو لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ﴿12﴾
بلکہ تو تعجب کر رہا ہے اور یہ مسخرا پن کر رہے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ﴿13﴾
اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے یہ نہیں مانتے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ﴿14﴾
اور جب کسی معجزے کو دیکھتے ہیں تو مذاق اڑاتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ﴿15﴾
اور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ﴿16﴾
کیا جب ہم مر جائیں گے اور خاک اور ہڈی ہو جائیں گے پھر کیا (سچ مچ) ہم اٹھائے جائیں گے؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ﴿17﴾
کیا ہم سے پہلے کے ہمارے باپ دادا بھی؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ﴿18﴾
آپ جواب دیجئے! کہ ہاں ہاں اور تم ذلیل (بھی) ہوں گے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ﴿19﴾
وه تو صرف ایک زور کی جھڑکی ہے1 کہ یکایک یہ دیکھنے لگیں گے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ﴿20﴾
اور کہیں گے کہ ہائے ہماری خرابی یہی جزا (سزا) کا دن ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ﴿21﴾
یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ﴿22﴾
ﻇالموں کو1 اور ان کے ہمراہیوں کو2 اور (جن) جن کی وه اللہ کے علاوه پرستش کرتے تھے.3
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ﴿23﴾
(ان سب کو) جمع کرکے انہیں دوزخ کی راه دکھا دو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ﴿24﴾
اور انہیں ٹھہرا لو1، (اس لئے) کہ ان سے (ضروری) سوال کیے جانے والے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ﴿25﴾
تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ (اس وقت) تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ﴿26﴾
بلکہ وه (سب کے سب) آج فرمانبردار بن گئے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ﴿27﴾
وه ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال وجواب کرنے لگیں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ﴿28﴾
کہیں گے کہ تم تو ہمارے پاس ہماری دائیں طرف سے آتے تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ﴿29﴾
وه جواب دیں گے کہ نہیں بلکہ تم ہی ایمان والے نہ تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ﴿30﴾
اور کچھ ہمارا زور تو تم پر تھا (ہی) نہیں۔ بلکہ تم (خود) سرکش لوگ تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ﴿31﴾
اب تو ہم (سب) پر ہمارے رب کی یہ بات ﺛابت ہو چکی کہ ہم (عذاب) چکھنے والے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ﴿32﴾
پس ہم نے تمہیں گمراه کیا ہم تو خود بھی گمراه ہی تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ﴿33﴾
سو اب آج کے دن تو (سب کے سب) عذاب میں شریک ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ﴿34﴾
ہم گناه گاروں کے ساتھ اسی طرح کیا کرتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ﴿35﴾
یہ وه (لوگ) ہیں کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو یہ سرکشی کرتے تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ﴿36﴾
اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ﴿37﴾
(نہیں نہیں) بلکہ (نبی) تو حق (سچا دین) ﻻئے ہیں اور سب رسولوں کو سچا جانتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ﴿38﴾
یقیناً تم دردناک عذاب (کا مزه) چکھنے والے ہو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴿39﴾
تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ﴿40﴾
مگر اللہ تعالیٰ کے خالص برگزیده بندے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ﴿41﴾
انہیں کے لئے مقرره روزی ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ﴿42﴾
(ہر طرح کے) میوے، اور وه باعزت واکرام ہوں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ﴿43﴾
نعمتوں والی جنتوں میں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ﴿44﴾
تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے (بیٹھے) ہوں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ﴿45﴾
جاری شراب کے جام کا ان پر دور چل رہا ہوگا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّـٰرِبِينَ﴿46﴾
جو صاف شفاف اور پینے میں لذیذ ہوگی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ﴿47﴾
نہ اس سے درد سر ہو اور نہ اس کے پینے سے بہکیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ﴿48﴾
اور ان کے پاس نیچی نظروں، بڑی بڑی آنکھوں والی (حوریں) ہوں گی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ﴿49﴾
ایسی جیسے چھپائے ہوئے انڈے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ﴿50﴾
(جنتی) ایک دوسرے کی طرف رخ کرکے پوچھیں گے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ﴿51﴾
ان میں سے ایک کہنے واﻻ کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ﴿52﴾
جو (مجھ سے) کہا کرتا تھا کہ کیا تو (قیامت کے آنے کا) یقین کرنے والوں میں سے ہے؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ﴿53﴾
کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہو جائیں گے کیا اس وقت ہم جزا دیئے جانے والے ہیں؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ﴿54﴾
کہے گا تم چاہتے ہو کہ جھانک کر دیکھ لو؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ﴿55﴾
جھانکتے ہی اسے بیچوں بیچ جہنم میں (جلتا ہوا) دیکھے گا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ﴿56﴾
کہے گا واللہ! قریب تھا کہ تو مجھے (بھی) برباد کر دے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ﴿57﴾
اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی دوزخ میں حاضر کئے جانے والوں میں ہوتا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ﴿58﴾
کیا (یہ صحیح ہے) کہ ہم مرنے والے ہی نہیں؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ﴿59﴾
بجز پہلی ایک موت1 کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ﴿60﴾
پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ﴿61﴾
ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ﴿62﴾
کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا جَعَلْنَـٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّـٰلِمِينَ﴿63﴾
جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ﴿64﴾
بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ﴿65﴾
جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ﴿66﴾
(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ﴿67﴾
پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ﴿68﴾
پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ﴿69﴾
یقین مانو! کہ انہوں نے اپنے باپ دادا کو بہکا ہوا پایا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ﴿70﴾
اور یہ انہی کے نشان قدم پر دوڑتے رہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ﴿71﴾
ان سے پہلے بھی بہت سے اگلے بہک چکے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ﴿72﴾
جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ﴿73﴾
اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ﴿74﴾
سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ﴿75﴾
اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ﴿76﴾
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو1 اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ﴿77﴾
اور اس کی اوﻻد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ﴿78﴾
اور ہم نے اس کا (ذکر خیر) پچھلوں میں باقی رکھا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَـٰلَمِينَ﴿79﴾
نوح (علیہ السلام) پر تمام جہانوں میں سلام ہو
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ﴿80﴾
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ﴿81﴾
وه ہمارے ایمان والے بندوں میں سے تھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ﴿82﴾
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ﴿83﴾
اور اس (نوح علیہ السلام کی) تابعداری کرنے والوں میں سے (ہی) ابراہیم (علیہ السلام بھی) تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ﴿84﴾
جبکہ اپنے رب کے پاس بے عیب دل ﻻئے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ﴿85﴾
انہوں نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کیا پوج رہے ہو؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ﴿86﴾
کیا تم اللہ کے سوا گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ﴿87﴾
تو یہ (بتلاؤ کہ) تم نے رب العالمین کو کیا سمجھ رکھا ہے؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ﴿88﴾
اب ابراہیم (علیہ السلام) نے ایک نگاه ستاروں کی طرف اٹھائی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ﴿89﴾
اور کہا میں تو بیمار ہوں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ﴿90﴾
اس پر وه سب اس سے منھ موڑے ہوئے واپس چلے گئے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ﴿91﴾
آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ﴿92﴾
تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ﴿93﴾
پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ﴿94﴾
وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ1 ہوئے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ﴿95﴾
تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ﴿96﴾
حاﻻنکہ تمہیں اور تمہاری بنائی ہوئی چیزوں کو اللہ ہی نے پیدا کیا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ﴿97﴾
وه کہنے لگے اس کے لئے ایک مکان بناؤ اور اس (دہکتی ہوئی) آگ میں اسے ڈال دو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ﴿98﴾
انہوں نے تو اس (ابراہیم علیہ السلام) کے ساتھ مکر کرنا چاہا لیکن ہم نے انہی کو نیچا کر دیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ﴿99﴾
اور اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میں تو ہجرت کر کے اپنے پروردگار کی طرف جانے واﻻ ہوں1۔ وه ضرور میری رہنمائی کرے گا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ﴿100﴾
اے میرے رب! مجھے نیک بخت اوﻻد عطا فرما.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ﴿101﴾
تو ہم نے اسے ایک بردبار بچے کی بشارت دی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ﴿102﴾
پھر جب وه (بچہ) اتنی عمر کو پہنچا کہ اس کے ساتھ چلے پھرے1، تو اس (ابراہیم علیہ السلام) نے کہا میرے پیارے بچے! میں خواب میں اپنے آپ کو تجھے ذبح کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ اب تو بتا کہ تیری کیا رائے ہے2؟ بیٹے نے جواب دیا کہ ابا! جو حکم ہوا ہے اسے بجا ﻻئیے انشاءاللہ آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ﴿103﴾
غرض جب دونوں مطیع ہوگئے اور اس نے (باپ نے) اس کو (بیٹے کو) پیشانی1 کے بل گرا دیا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ﴿104﴾
تو ہم نے آواز دی کہ اے ابراہیم!
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ﴿105﴾
یقیناً تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا1، بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ﴿106﴾
درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ﴿107﴾
اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ﴿108﴾
اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ﴿109﴾
ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ﴿110﴾
ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ﴿111﴾
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ﴿112﴾
اور ہم نے اس کو اسحاق (علیہ السلام) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ﴿113﴾
اور ہم نے ابراہیم واسحاق (علیہ السلام) پر برکتیں نازل فرمائیں1، اور ان دونوں کی اوﻻد میں بعضے تو نیک بخت ہیں اور بعض اپنے نفس پر صریح ﻇلم کرنے والے ہیں.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ﴿114﴾
یقیناً ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہ السلام) پر بڑا احسان کیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ﴿115﴾
اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ﴿116﴾
اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ﴿117﴾
اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ﴿118﴾
اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ﴿119﴾
اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ﴿120﴾
کہ موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) پر سلام ہو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ﴿121﴾
بے شک ہم نیک لوگوں کو اسی طرح بدلے دیا کرتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ﴿122﴾
یقیناً یہ دونوں ہمارے مومن بندوں میں سے تھے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ﴿123﴾
بے شک الیاس (علیہ السلام) بھی پیغمبروں میں سے تھے1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ﴿124﴾
جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم اللہ سے ڈرتے نہیں ہو؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَـٰلِقِينَ﴿125﴾
کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو؟ اور سب سے بہتر خالق کو چھوڑ دیتے ہو؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ﴿126﴾
اللہ جو تمہارا اور تمہارے اگلے تمام باپ دادوں کا رب ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ﴿127﴾
لیکن قوم نے انہیں جھٹلایا، پس وه ضرور (عذاب میں) حاضر رکھے1 جائیں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ﴿128﴾
سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ﴿129﴾
ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ﴿130﴾
کہ الیاس پر سلام ہو.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ﴿131﴾
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.*
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ﴿132﴾
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ﴿133﴾
بیشک لوط (علیہ السلام بھی) پیغمبروں میں سے تھے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِذْ نَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ﴿134﴾
ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ﴿135﴾
بجز اس بڑھیا کے جو پیچھے ره جانے والوں میں سے ره گئی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ﴿136﴾
پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ﴿137﴾
اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ﴿138﴾
اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ﴿139﴾
اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ﴿140﴾
جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ﴿141﴾
پھر قرعہ اندازی ہوئی تو یہ مغلوب ہوگئے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ﴿142﴾
تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت1 کرنے لگ گئے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ﴿143﴾
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ﴿144﴾
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
۞ فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ﴿145﴾
پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ﴿146﴾
اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت1 ہم نے اگا دیا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ﴿147﴾
اور ہم نے انہیں ایک لاکھ بلکہ اور زیاده آدمیوں کی طرف بھیجا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ﴿148﴾
پس وه ایمان ﻻئے1، اور ہم نے انہیں ایک زمانہ تک عیش وعشرت دی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ﴿149﴾
ان سے دریافت کیجئے! کہ کیا آپ کے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَـٰثًا وَهُمْ شَـٰهِدُونَ﴿150﴾
یا یہ اس وقت موجود تھے جبکہ ہم نے فرشتوں کو مؤنﺚ پیدا کیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ﴿151﴾
آگاه رہو! کہ یہ لوگ صرف اپنی افترا پردازی سے کہہ رہے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ﴿152﴾
کہ اللہ تعالی کی اوﻻد ہے۔ یقیناً یہ محض جھوٹے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ﴿153﴾
کیا اللہ تعالی نے اپنے لیے بیٹیوں کو بیٹوں پر ترجیح دی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ﴿154﴾
تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسے حکم لگاتے پھرتے ہو؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَفَلَا تَذَكَّرُونَ﴿155﴾
کیا تم اس قدر بھی نہیں سمجھتے؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَمْ لَكُمْ سُلْطَـٰنٌ مُّبِينٌ﴿156﴾
یا تمہارے پاس اس کی کوئی صاف دلیل ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ﴿157﴾
تو جاؤ اگر سچے ہو تو اپنی ہی کتاب لے آؤ.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ﴿158﴾
اور ان لوگوں نے تو اللہ کے اور جنات کے درمیان بھی قرابت داری ٹھہرائی1 ہے، اور حاﻻنکہ خود جنات کو معلوم ہے کہ وه (اس عقیده کے لوگ عذاب کے سامنے) پیش کیے جائیں گے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ﴿159﴾
جو کچھ یہ (اللہ کے بارے میں) بیان کر رہے ہیں اس سے اللہ تعالیٰ بالکل پاک ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ﴿160﴾
سوائے! اللہ کے مخلص بندوں کے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ﴿161﴾
یقین مانو کہ تم سب اور تمہارے معبودان (باطل).
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَـٰتِنِينَ﴿162﴾
کسی ایک کو بھی بہکا نہیں سکتے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ﴿163﴾
بجز اس کے جو جہنمی ہی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ﴿164﴾
(فرشتوں کا قول ہے کہ) ہم میں سے تو ہر ایک کی جگہ مقرر ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ﴿165﴾
اور ہم تو (بندگیٴ الٰہی میں) صف بستہ کھڑے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ﴿166﴾
اور اس کی تسبیح بیان کر رہے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ﴿167﴾
کفار تو کہا کرتے تھے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ﴿168﴾
کہ اگر ہمارے سامنے اگلے لوگوں کا ذکر ہوتا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ﴿169﴾
تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ﴿170﴾
لیکن پھر اس قرآن کے ساتھ کفر کر گئے1، پس اب عنقریب جان لیں گے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ﴿171﴾
اور البتہ ہمارا وعده پہلے ہی اپنے رسولوں کے لئے صادر ہو چکا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ﴿172﴾
کہ یقیناً وه ہی مدد کیے جائیں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ﴿173﴾
اور ہمارا ہی لشکر غالب (اور برتر) رہے گا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ﴿174﴾
اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ﴿175﴾
اور انہیں دیکھتے رہیئے1، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ﴿176﴾
کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ﴿177﴾
سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا1 بڑی بری صبح ہوگی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ﴿178﴾
آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ﴿179﴾
اور دیکھتے رہئیے یہ بھی ابھی ابھی دیکھ لیں گے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ﴿180﴾
پاک ہے آپ کا رب جو بہت بڑی عزت واﻻ ہے ہر اس چیز سے (جو مشرک) بیان کرتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ﴿181﴾
پیغمبروں پر سلام ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ﴿182﴾
اور سب طرح کی تعریف اللہ کے لئے ہے جو سارے جہان کا رب ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry