سورۃ 71 • 28 آیات • مکی

نوح

Nuh

Noah

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

آیت 1 از 28

1

إِنَّآ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦٓ أَنْ أَنذِرْ قَوْمَكَ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴿1

یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف1 بھیجا کہ اپنی قوم کو ڈرا دو (اور خبردار کردو) اس سے پہلے کہ ان کے پاس دردناک عذاب آجائے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

2

قَالَ يَـٰقَوْمِ إِنِّى لَكُمْ نَذِيرٌ مُّبِينٌ﴿2

(نوح علیہ السلام نے) کہا اے میری قوم! میں تمہیں صاف صاف ڈرانے واﻻ ہوں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

3

أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ وَٱتَّقُوهُ وَأَطِيعُونِ﴿3

کہ تم اللہ کی عبادت کرو1 اور اسی سے ڈرو2 اور میرا کہا مانو.3

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

4

يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرْكُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ أَجَلَ ٱللَّهِ إِذَا جَآءَ لَا يُؤَخَّرُ ۖ لَوْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ﴿4

تو وه تمہارے گناه بخش دے گا اور تمہیں ایک وقت مقرره تک چھوڑ دے گا1۔ یقیناً اللہ کا وعده جب آجاتا ہے تو مؤخر نہیں ہوتا2۔ کاش کہ تمہیں سمجھ ہوتی.3

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

5

قَالَ رَبِّ إِنِّى دَعَوْتُ قَوْمِى لَيْلًا وَنَهَارًا﴿5

(نوح علیہ السلام نے) کہا اے میرے پرورگار! میں نے اپنی قوم کو رات دن تیری طرف بلایا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

6

فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَآءِىٓ إِلَّا فِرَارًا﴿6

مگر میرے بلانے سے یہ لوگ اور زیاده بھاگنے لگے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

7

وَإِنِّى كُلَّمَا دَعَوْتُهُمْ لِتَغْفِرَ لَهُمْ جَعَلُوٓا۟ أَصَـٰبِعَهُمْ فِىٓ ءَاذَانِهِمْ وَٱسْتَغْشَوْا۟ ثِيَابَهُمْ وَأَصَرُّوا۟ وَٱسْتَكْبَرُوا۟ ٱسْتِكْبَارًا﴿7

میں نے جب کبھی انہیں تیری بخشش کے لیے بلایا1 انہوں نے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں2 اور اپنے کپڑوں کو اوڑھ لیا3 اور اڑ گئے4 اور بڑا تکبر کیا.5

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

8

ثُمَّ إِنِّى دَعَوْتُهُمْ جِهَارًا﴿8

پھر میں نے انہیں بﺂواز بلند بلایا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

9

ثُمَّ إِنِّىٓ أَعْلَنتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا﴿9

اور بیشک میں نےان سے علانیہ بھی کہا اور چپکے چپکے بھی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

10

فَقُلْتُ ٱسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ إِنَّهُۥ كَانَ غَفَّارًا﴿10

اور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناه بخشواؤ1 (اور معافی مانگو) وه یقیناً بڑا بخشنے واﻻ ہے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

11

يُرْسِلِ ٱلسَّمَآءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا﴿11

وه تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

12

وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَٰلٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّـٰتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَـٰرًا﴿12

اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اوﻻد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لیے نہریں نکال دے گا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

13

مَّا لَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارًا﴿13

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیده نہیں رکھتے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

14

وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا﴿14

حاﻻنکہ اس نے تمہیں طرح طرح سے1 پیدا کیا ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

15

أَلَمْ تَرَوْا۟ كَيْفَ خَلَقَ ٱللَّهُ سَبْعَ سَمَـٰوَٰتٍ طِبَاقًا﴿15

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ نے اوپر تلے کس طرح سات آسمان پیدا کر دیئے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

16

وَجَعَلَ ٱلْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ ٱلشَّمْسَ سِرَاجًا﴿16

اور ان میں چاند کو جگمگاتا بنایا ہے1 اور سورج کو روشن چراغ بنایا ہے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

17

وَٱللَّهُ أَنۢبَتَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ نَبَاتًا﴿17

اور تم کو زمین سے ایک (خاص اہتمام سے) اگایا ہے1 (اور پیدا کیا ہے).

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

18

ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا﴿18

پھر تمہیں اسی میں لوٹا لے جائے گا اور (ایک خاص طریقہ) سے پھر نکالے گا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

19

وَٱللَّهُ جَعَلَ لَكُمُ ٱلْأَرْضَ بِسَاطًا﴿19

اور تمہارے لیے زمین کو اللہ تعالیٰ نے فرش بنادیا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

20

لِّتَسْلُكُوا۟ مِنْهَا سُبُلًا فِجَاجًا﴿20

تاکہ تم اس کی کشاده راہوں میں چلو پھرو.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

21

قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِى وَٱتَّبَعُوا۟ مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُۥ وَوَلَدُهُۥٓ إِلَّا خَسَارًا﴿21

نوح (علیہ السلام) نے کہا اے میرے پروردگار! ان لوگوں نے میری تو نافرمانی کی1 اور ایسوں کی فرمانبرداری کی جن کے مال واوﻻد نے ان کو (یقیناً) نقصان ہی میں بڑھایا ہے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

22

وَمَكَرُوا۟ مَكْرًا كُبَّارًا﴿22

اور ان لوگوں نے بڑا سخت فریب کیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

23

وَقَالُوا۟ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّا وَلَا سُوَاعًا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًا﴿23

اور کہا انہوں نے کہ ہرگز اپنے معبودوں کو نہ چھوڑنا اور نہ ود اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو (چھوڑنا).1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

24

وَقَدْ أَضَلُّوا۟ كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَـٰلًا﴿24

اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراه کیا (الٰہی) تو ان ﻇالموں کی گمراہی اور بڑھا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

25

مِّمَّا خَطِيٓـَٔـٰتِهِمْ أُغْرِقُوا۟ فَأُدْخِلُوا۟ نَارًا فَلَمْ يَجِدُوا۟ لَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ أَنصَارًا﴿25

یہ لوگ بہ سبب1 اپنے گناہوں کے ڈبو دیئے گئے اور جہنم میں پہنچا دیئے گئے اور اللہ کے سوا اپنا کوئی مددگار انہوں نے نہ پایا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

26

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى ٱلْأَرْضِ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ دَيَّارًا﴿26

اور (حضرت) نوح (علیہ السلام) نے کہا کہ اے میرے پالنے والے! تو روئے زمین پر کسی کافر کو رہنے سہنے واﻻ نہ چھوڑ.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

27

إِنَّكَ إِن تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا۟ عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوٓا۟ إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا﴿27

اگر تو انہیں چھوڑ دے گا تو (یقیناً) یہ تیرے (اور) بندوں کو (بھی) گمراه کر دیں گے اور یہ فاجروں اور ڈھیٹ کافروں ہی کو جنم دیں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

28

رَّبِّ ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِىَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّـٰلِمِينَ إِلَّا تَبَارًۢا﴿28

اے میرے پروردگار! تو مجھے اور میرے ماں باپ اور جو بھی ایمان کی حالت میں میرے گھر میں آئے اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کو بخش دے1 اور کافروں کو سوائے بربادی کے اور کسی بات میں نہ بڑھا.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

صَدَقَ اللَّهُ الْعَظِيمُ

سورۃ Nuh کا اختتام

اگلی سورۃ پر جائیں