سورۃ 70 • 44 آیات • مکی
المعارج
Al-Ma'arij
The Ascending Stairways
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
آیت 1 از 44
سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ﴿1﴾
ایک سوال کرنے والے1 نے اس عذاب کا سوال کیا جو واضح ہونے واﻻ ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ﴿2﴾
کافروں پر، جسے کوئی ہٹانے واﻻ نہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ﴿3﴾
اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں واﻻ ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ﴿4﴾
جس کی طرف فرشتے اور روح چڑھتے ہیں1 ایک دن میں جس کی مقدار پچاس ہزار سال کی ہے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا﴿5﴾
پس تو اچھی طرح صبر کر.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا﴿6﴾
بیشک یہ اس (عذاب) کو دور سمجھ رہے ہیں. 1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا﴿7﴾
اور ہم اسے قریب ہی دیکھتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ﴿8﴾
جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہو جائے گا.*
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ﴿9﴾
اور پہاڑ مثل رنگین اون کے ہو جائیں گے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا﴿10﴾
اور کوئی دوست کسی دوست کو نہ پوچھے گا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ﴿11﴾
(حاﻻنکہ) ایک دوسرے کو دکھا دیئے جائیں گے1، گناهگار اس دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں اپنے بیٹوں کو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ﴿12﴾
اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ﴿13﴾
اور اپنے کنبے کو جو اسے پناه دیتا تھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ﴿14﴾
اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دﻻ دے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ﴿15﴾
(مگر) ہرگز یہ نہ ہوگا، یقیناً وه شعلہ والی (آگ) ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ﴿16﴾
جو منھ اور سر کی کھال کھینچ ﻻنے والی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ﴿17﴾
وه ہر اس شخص کو پکارے گی جو پیچھے ہٹتا اور منھ موڑتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ﴿18﴾
اور جمع کرکے سنبھال رکھتا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا﴿19﴾
بیشک انسان بڑے کچے دل واﻻ بنایا گیا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا﴿20﴾
جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑبڑا اٹھتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا﴿21﴾
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ﴿22﴾
مگر وه نمازی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ﴿23﴾
جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ﴿24﴾
اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ﴿25﴾
مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ﴿26﴾
اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ﴿27﴾
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ﴿28﴾
بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ﴿29﴾
اور جو لوگ اپنی شرم گاہوں کی (حرام سے) حفاﻇت کرتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ﴿30﴾
ہاں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وه مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ﴿31﴾
اب جو کوئی اس کے علاوه (راه) ڈھونڈے گا توایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ﴿32﴾
اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ﴿33﴾
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ﴿34﴾
اور جو اپنی نمازوں کی حفاﻇت کرتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ﴿35﴾
یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہوں گے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ﴿36﴾
پس کافروں کو کیاہو گیا ہے کہ وه تیری طرف دوڑتے آتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ﴿37﴾
دائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ﴿38﴾
کیا ان میں سے ہر ایک کی توقع یہ ہے کہ وه نعمتوں والی جنت میں داخل کیا جائے گا؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ﴿39﴾
(ایسا) ہرگز نہ ہوگا1۔ ہم نے انہیں اس (چیز) سے پیدا کیا ہے جسے وه جانتے ہیں.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ﴿40﴾
پس مجھے قسم ہے مشرقوں اور مغربوں1 کے رب کی (کہ) ہم یقیناً قادر ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ﴿41﴾
اس پر کہ ان کے عوض ان سے اچھے لوگ لے آئیں1 اور ہم عاجز نہیں ہیں.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ﴿42﴾
پس تو انہیں جھگڑتا کھیلتا چھوڑ دے1 یہاں تک کہ یہ اپنے اس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعده کیا جاتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ﴿43﴾
جس دن یہ قبروں سے دوڑتے ہوئے نکلیں گے، گویا کہ وه کسی جگہ کی طرف تیز تیز جا رہے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ﴿44﴾
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی1، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی2، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.3
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry