سورۃ 73 • 20 آیات • مکی

المزمل

Al-Muzzammil

The Enshrouded One

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

آیت 1 از 20

1

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُزَّمِّلُ﴿1

اے کپڑے میں لپٹنے والے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

2

قُمِ ٱلَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا﴿2

رات (کے وقت نماز) میں کھڑے ہوجاؤ مگر کم.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

3

نِّصْفَهُۥٓ أَوِ ٱنقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا﴿3

آدھی رات یا اس سے بھی کچھ کم کرلے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

4

أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ ٱلْقُرْءَانَ تَرْتِيلًا﴿4

یا اس پر بڑھا دے1 اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر (صاف) پڑھا کر.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

5

إِنَّا سَنُلْقِى عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا﴿5

یقیناً ہم تجھ پر بہت بھاری بات عنقریب نازل کریں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

6

إِنَّ نَاشِئَةَ ٱلَّيْلِ هِىَ أَشَدُّ وَطْـًٔا وَأَقْوَمُ قِيلًا﴿6

بیشک رات کا اٹھنا دل جمعی کے لیے انتہائی مناسب ہے1 اور بات کو بہت درست کر دینے واﻻ ہے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

7

إِنَّ لَكَ فِى ٱلنَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا﴿7

یقیناً تجھے دن میں بہت شغل رہتا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

8

وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا﴿8

تو اپنے رب کے نام کا ذکر کیا کر اور تمام خلائق سے کٹ کر اس کی طرف متوجہ ہوجا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

9

رَّبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ فَٱتَّخِذْهُ وَكِيلًا﴿9

مشرق ومغرب کا پروردگار جس کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اسی کو اپنا کار ساز بنالے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

10

وَٱصْبِرْ عَلَىٰ مَا يَقُولُونَ وَٱهْجُرْهُمْ هَجْرًا جَمِيلًا﴿10

اور جو کچھ وه کہیں تو سہتا ره اور وضعداری کے ساتھ ان سے الگ تھلگ ره.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

11

وَذَرْنِى وَٱلْمُكَذِّبِينَ أُو۟لِى ٱلنَّعْمَةِ وَمَهِّلْهُمْ قَلِيلًا﴿11

اور مجھے اور ان جھٹلانے والے آسوده حال لوگوں کو چھوڑ دے اور انہیں ذرا سی مہلت دے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

12

إِنَّ لَدَيْنَآ أَنكَالًا وَجَحِيمًا﴿12

یقیناً ہمارے ہاں سخت بیڑیاں ہیں اور سلگتی ہوئی جہنم ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

13

وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا﴿13

اور حلق میں اٹکنے واﻻ کھانا ہے اور درد دینے واﻻ عذاب ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

14

يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا﴿14

جس دن زمین اور پہاڑ تھرتھرا جائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

15

إِنَّآ أَرْسَلْنَآ إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَـٰهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَآ أَرْسَلْنَآ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ رَسُولًا﴿15

بیشک ہم نے تمہاری طرف بھی تم پر گواہی دینے واﻻ1 رسول بھیج دیا ہے جیسے کہ ہم نے فرعون کے پاس رسول بھیجا تھا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

16

فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ ٱلرَّسُولَ فَأَخَذْنَـٰهُ أَخْذًا وَبِيلًا﴿16

تو فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تو ہم نے اسے سخت (وبال کی) پکڑ میں پکڑ لیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

17

فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ ٱلْوِلْدَٰنَ شِيبًا﴿17

تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناه پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کردے گا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

18

ٱلسَّمَآءُ مُنفَطِرٌۢ بِهِۦ ۚ كَانَ وَعْدُهُۥ مَفْعُولًا﴿18

جس دن آسمان پھٹ جائے گا1 اللہ تعالیٰ کا یہ وعده ہو کر ہی رہنے واﻻ ہے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

19

إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا﴿19

بیشک یہ نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راه اختیار کرے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

20

۞ إِنَّ رَبَّكَ يَعْلَمُ أَنَّكَ تَقُومُ أَدْنَىٰ مِن ثُلُثَىِ ٱلَّيْلِ وَنِصْفَهُۥ وَثُلُثَهُۥ وَطَآئِفَةٌ مِّنَ ٱلَّذِينَ مَعَكَ ۚ وَٱللَّهُ يُقَدِّرُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ۚ عَلِمَ أَن لَّن تُحْصُوهُ فَتَابَ عَلَيْكُمْ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنَ ٱلْقُرْءَانِ ۚ عَلِمَ أَن سَيَكُونُ مِنكُم مَّرْضَىٰ ۙ وَءَاخَرُونَ يَضْرِبُونَ فِى ٱلْأَرْضِ يَبْتَغُونَ مِن فَضْلِ ٱللَّهِ ۙ وَءَاخَرُونَ يُقَـٰتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ ۖ فَٱقْرَءُوا۟ مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ ۚ وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَقْرِضُوا۟ ٱللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا ۚ وَمَا تُقَدِّمُوا۟ لِأَنفُسِكُم مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِ هُوَ خَيْرًا وَأَعْظَمَ أَجْرًا ۚ وَٱسْتَغْفِرُوا۟ ٱللَّهَ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌۢ﴿20

آپ کا رب بخوبی جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے ساتھ کے لوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اور آدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے1 اور رات دن کا پورا اندازه اللہ تعالیٰ کو ہی ہے2، وه (خوب) جانتا ہے کہ تم اسے ہرگز نہ نبھا سکو گے3 پس اس نے تم پر مہربانی کی لہٰذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو4، وه جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے، بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالیٰ کا فضل (یعنی روزی بھی) تلاش کریں گے5 اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راه میں جہاد بھی کریں گے6، سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو7 اور نماز کی پابندی رکھو8 اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور اللہ تعالیٰ کو اچھا قرض دو9۔ اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں بہتر سے بہتر اور ﺛواب میں بہت زیاده پاؤ گے10 اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ. مہربان ہے

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

صَدَقَ اللَّهُ الْعَظِيمُ

سورۃ Al-Muzzammil کا اختتام

اگلی سورۃ پر جائیں