سورۃ 74 • 56 آیات • مکی

المدثر

Al-Muddaththir

The Cloaked One

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

آیت 1 از 56

1

يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ﴿1

اے کپڑا اوڑھنے والے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

2

قُمْ فَأَنذِرْ﴿2

کھڑا ہوجا اور آگاه کردے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

3

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ﴿3

اور اپنے رب ہی کی بڑائیاں بیان کر.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

4

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ﴿4

اپنے کپڑوں کو پاک رکھا کر.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

5

وَٱلرُّجْزَ فَٱهْجُرْ﴿5

ناپاکی کو چھوڑ دے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

6

وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ﴿6

اور احسان کرکے زیاده لینے کی خواہش نہ کر.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

7

وَلِرَبِّكَ فَٱصْبِرْ﴿7

اور اپنے رب کی راه میں صبر کر.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

8

فَإِذَا نُقِرَ فِى ٱلنَّاقُورِ﴿8

پس جب کہ صور میں پھونک ماری جائے گی.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

9

فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ﴿9

تو وه دن بڑا سخت دن ہوگا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

10

عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ﴿10

جو کافروں پر آسان نہ ہوگا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

11

ذَرْنِى وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا﴿11

مجھے اور اسے چھوڑ دے جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

12

وَجَعَلْتُ لَهُۥ مَالًا مَّمْدُودًا﴿12

اور اسے بہت سا مال دے رکھا ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

13

وَبَنِينَ شُهُودًا﴿13

اور حاضر باش فرزند بھی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

14

وَمَهَّدتُّ لَهُۥ تَمْهِيدًا﴿14

اور میں نے اسے بہت کچھ کشادگی دے رکھی ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

15

ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ﴿15

پھر بھی اس کی چاہت ہے کہ میں اسے اور زیاده دوں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

16

كَلَّآ ۖ إِنَّهُۥ كَانَ لِـَٔايَـٰتِنَا عَنِيدًا﴿16

نہیں نہیں، وه ہماری آیتوں کا مخالف ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

17

سَأُرْهِقُهُۥ صَعُودًا﴿17

عنقریب میں اسے ایک سخت چڑھائی چڑھاؤں گا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

18

إِنَّهُۥ فَكَّرَ وَقَدَّرَ﴿18

اس نے غور کرکے تجویز کی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

19

فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ﴿19

اسے ہلاکت ہو کیسی (تجویز) سوچی؟

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

20

ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ﴿20

وه پھر غارت ہو کس طرح اندازه کیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

21

ثُمَّ نَظَرَ﴿21

اس نے پھر دیکھا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

22

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ﴿22

پھر تیوری چڑھائی اور منھ بنایا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

23

ثُمَّ أَدْبَرَ وَٱسْتَكْبَرَ﴿23

پھر پیچھے ہٹ گیا اور غرور کیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

24

فَقَالَ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ﴿24

اور کہنے لگا تو یہ صرف جادو ہے جو نقل کیا جاتا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

25

إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا قَوْلُ ٱلْبَشَرِ﴿25

سوائے انسانی کلام کے کچھ بھی نہیں ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

26

سَأُصْلِيهِ سَقَرَ﴿26

میں عنقریب اسے دوزخ میں ڈالوں گا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

27

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سَقَرُ﴿27

اور تجھے کیا خبر کہ دوزخ کیا چیز ہے؟1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

28

لَا تُبْقِى وَلَا تَذَرُ﴿28

نہ وه باقی رکھتی ہے نہ چھوڑتی ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

29

لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ﴿29

کھال کو جھلسا دیتی ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

30

عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ﴿30

اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

31

وَمَا جَعَلْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلنَّارِ إِلَّا مَلَـٰٓئِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِيَسْتَيْقِنَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَيَزْدَادَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِيمَـٰنًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ ٱلَّذِينَ فِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَٱلْكَـٰفِرُونَ مَاذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِهَـٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِىَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ﴿31

ہم نے دوزخ کے داروغے صرف فرشتے رکھے ہیں۔ اور ہم نے ان کی تعداد صرف کافروں کی آزمائش کے لیے مقرر کی ہے1 تاکہ اہل کتاب یقین کرلیں2، اوراہل ایمان کے ایمان میں اضافہ ہو جائے3 اور اہل کتاب اور اہل ایمان شک نہ کریں اور جن کے دلوں میں بیماری ہے وه اور کافر کہیں کہ اس بیان سے اللہ تعالیٰ کی کیا مراد ہے4؟ اسی طرح اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے گمراه کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے5۔ تیرے رب کے لشکروں کو اس کے سوا کوئی نہیں جانتا6، یہ تو کل بنی آدم کے لیے سراسر پند ونصیحت ہے.7

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

32

كَلَّا وَٱلْقَمَرِ﴿32

سچ کہتا ہوں1 قسم ہے چاند کی.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

33

وَٱلَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ﴿33

اور رات کی جب وه پیچھے ہٹے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

34

وَٱلصُّبْحِ إِذَآ أَسْفَرَ﴿34

اور صبح کی جب کہ روشن ہو جائے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

35

إِنَّهَا لَإِحْدَى ٱلْكُبَرِ﴿35

کہ (یقیناً وه جہنم) بڑی چیزوں میں سے ایک ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

36

نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ﴿36

بنی آدم کو ڈرانے والی.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

37

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ﴿37

(یعنی) اسے1 جو تم میں سے آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے ہٹنا چاہے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

38

كُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ﴿38

ہر شخص اپنے اعمال کے بدلے میں گروی ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

39

إِلَّآ أَصْحَـٰبَ ٱلْيَمِينِ﴿39

مگر دائیں ہاتھ والے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

40

فِى جَنَّـٰتٍ يَتَسَآءَلُونَ﴿40

کہ وه بہشتوں میں (بیٹھے ہوئے) گناه گاروں سے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

41

عَنِ ٱلْمُجْرِمِينَ﴿41

سوال کرتے ہوں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

42

مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ﴿42

تمہیں دوزخ میں کس چیز نے ڈاﻻ.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

43

قَالُوا۟ لَمْ نَكُ مِنَ ٱلْمُصَلِّينَ﴿43

وه جواب دیں گے کہ ہم نمازی نہ تھے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

44

وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ ٱلْمِسْكِينَ﴿44

نہ مسکینوں کو کھانا کھلاتے تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

45

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ ٱلْخَآئِضِينَ﴿45

اور ہم بحﺚ کرنے والے (انکاریوں) کا ساتھ دے کر بحﺚ مباحثہ میں مشغول رہا کرتے تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

46

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ﴿46

اور روز جزا کو جھٹلاتے تھے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

47

حَتَّىٰٓ أَتَىٰنَا ٱلْيَقِينُ﴿47

یہاں تک کہ ہمیں موت آگئی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

48

فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَـٰعَةُ ٱلشَّـٰفِعِينَ﴿48

پس انہیں سفارش کرنے والوں کی سفارش نفع نہ دے گی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

49

فَمَا لَهُمْ عَنِ ٱلتَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ﴿49

انہیں کیا ہو گیا ہے؟ کہ نصیحت سے منھ موڑ رہے ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

50

كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ﴿50

گویا کہ وه بِدکے ہوئے گدھے ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

51

فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍۭ﴿51

جو شیر سے بھاگے ہوں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

52

بَلْ يُرِيدُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً﴿52

بلکہ ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ اسے کھلی ہوئی کتابیں دی جائیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

53

كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ ٱلْـَٔاخِرَةَ﴿53

ہرگز ایسا نہیں (ہوسکتا بلکہ) یہ قیامت سے بے خوف ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

54

كَلَّآ إِنَّهُۥ تَذْكِرَةٌ﴿54

سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

55

فَمَن شَآءَ ذَكَرَهُۥ﴿55

اب جو چاہے اس سے نصیحت حاصل کرے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

56

وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ ٱلتَّقْوَىٰ وَأَهْلُ ٱلْمَغْفِرَةِ﴿56

اور وه اس وقت نصیحت حاصل کریں گے جب اللہ تعالیٰ چاہے1، وه اسی ﻻئق ہے کہ اس سے ڈریں اور اس ﻻئق بھی کہ وه بخشے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

صَدَقَ اللَّهُ الْعَظِيمُ

سورۃ Al-Muddaththir کا اختتام

اگلی سورۃ پر جائیں