سورۃ 76 • 31 آیات • مدنی
الانسان
Al-Insan
The Man
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
آیت 1 از 31
هَلْ أَتَىٰ عَلَى ٱلْإِنسَـٰنِ حِينٌ مِّنَ ٱلدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْـًٔا مَّذْكُورًا﴿1﴾
یقیناً گزرا ہے انسان پر ایک وقت زمانے میں1 جب کہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَـٰهُ سَمِيعًۢا بَصِيرًا﴿2﴾
بیشک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے امتحان کے لیے1 پیدا کیا اور اس کو سنتا دیکھتا بنایا.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا هَدَيْنَـٰهُ ٱلسَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا﴿3﴾
ہم نے اسے راه دکھائی اب خواه وه شکر گزار بنے خواه ناشکرا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّآ أَعْتَدْنَا لِلْكَـٰفِرِينَ سَلَـٰسِلَا۟ وَأَغْلَـٰلًا وَسَعِيرًا﴿4﴾
یقیناً ہم نے کافروں کے لیے زنجیریں اور طوق اور شعلوں والی آگ تیار کر رکھی ہے. 1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ يَشْرَبُونَ مِن كَأْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُورًا﴿5﴾
بیشک نیک لوگ وه جام پئیں گے جس کی آمیزش کافور کی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا عِبَادُ ٱللَّهِ يُفَجِّرُونَهَا تَفْجِيرًا﴿6﴾
جو ایک چشمہ ہے1۔ جس سے اللہ کے بندے پئیں گے اس کی نہریں نکال لے جائیں گے2 (جدھر چاہیں).
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
يُوفُونَ بِٱلنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُۥ مُسْتَطِيرًا﴿7﴾
جو نذر پوری کرتے ہیں1 اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی چاروں طرف پھیل جانے والی ہے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَيُطْعِمُونَ ٱلطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا﴿8﴾
اور اللہ تعالیٰ کی محبت1 میں کھانا کھلاتے ہیں مسکین، یتیم اور قیدیوں کو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ ٱللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمْ جَزَآءً وَلَا شُكُورًا﴿9﴾
ہم تو تمہیں صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے لیے کھلاتے ہیں نہ تم سے بدلہ چاہتے ہیں نہ شکر گزاری.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا﴿10﴾
بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں1 جو اداسی اور سختی واﻻ ہوگا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَوَقَىٰهُمُ ٱللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمِ وَلَقَّىٰهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا﴿11﴾
پس انہیں اللہ تعالیٰ نے اس دن کی برائی سے بچا لیا1 اور انہیں تازگی اور خوشی پہنچائی.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَجَزَىٰهُم بِمَا صَبَرُوا۟ جَنَّةً وَحَرِيرًا﴿12﴾
اور انہیں ان کے صبر1 کے بدلے جنت اور ریشمی لباس عطا فرمائے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مُّتَّكِـِٔينَ فِيهَا عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ ۖ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا﴿13﴾
یہ وہاں تختوں پر تکیے لگائے ہوئے بیٹھیں گے۔ نہ وہاں آفتاب کی گرمی دیکھیں گے نہ جاڑے کی سختی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَدَانِيَةً عَلَيْهِمْ ظِلَـٰلُهَا وَذُلِّلَتْ قُطُوفُهَا تَذْلِيلًا﴿14﴾
ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے1 اور ان کے (میوے اور) گچھے نیچے لٹکائے ہوئے ہوں گے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَيُطَافُ عَلَيْهِم بِـَٔانِيَةٍ مِّن فِضَّةٍ وَأَكْوَابٍ كَانَتْ قَوَارِيرَا۠﴿15﴾
اور ان پر چاندی کے برتنوں اور ان جاموں کا دور کرایا جائے گا1 جو شیشے کے ہوں گے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
قَوَارِيرَا۟ مِن فِضَّةٍ قَدَّرُوهَا تَقْدِيرًا﴿16﴾
شیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَيُسْقَوْنَ فِيهَا كَأْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنجَبِيلًا﴿17﴾
اور انہیں وہاں وه جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا﴿18﴾
جنت کی ایک نہر سے جس کا نام سلسبیل ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا﴿19﴾
اور ان کے ارد گرد گھومتے پھرتے ہوں گے وه کم سن بچے جو ہمیشہ رہنے والے ہیں1 جب تو انہیں دیکھے تو سمجھے کہ وه بکھرے ہوئے سچے موتی ہیں.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِذَا رَأَيْتَ ثَمَّ رَأَيْتَ نَعِيمًا وَمُلْكًا كَبِيرًا﴿20﴾
تو وہاں جہاں کہیں بھی نظر ڈالے گا1 سراسر نعمتیں اور عظیم الشان سلطنت ہی دیکھے گا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عَـٰلِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ ۖ وَحُلُّوٓا۟ أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا﴿21﴾
ان کے جسموں پر سبز باریک اور موٹے ریشمی کپڑے ہوں گے1 اور انہیں چاندی کے کنگن کا زیور پہنایا جائے گا2۔ اور انہیں ان کا رب پاک صاف شراب پلائے گا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ هَـٰذَا كَانَ لَكُمْ جَزَآءً وَكَانَ سَعْيُكُم مَّشْكُورًا﴿22﴾
(کہا جائے گا) کہ یہ ہے تمہارے اعمال کا بدلہ اور تمہاری کوشش کی قدر کی گئی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ ٱلْقُرْءَانَ تَنزِيلًا﴿23﴾
بیشک ہم نے تجھ پر بتدریج قرآن نازل کیا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تُطِعْ مِنْهُمْ ءَاثِمًا أَوْ كَفُورًا﴿24﴾
پس تو اپنے رب کے حکم پر قائم ره1 اور ان میں سے کسی گنہگار یا ناشکرے کا کہا نہ مان.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱذْكُرِ ٱسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا﴿25﴾
اور اپنے رب کے نام کا صبح وشام ذکر کیا کر.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَٱسْجُدْ لَهُۥ وَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا﴿26﴾
اور رات کے وقت اس کے سامنے سجدے کر اور بہت رات تک اس کی تسبیح کیا کر.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ يُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَآءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا﴿27﴾
بیشک یہ لوگ جلدی ملنے والی (دنیا) کو چاہتے ہیں1 اور اپنے پیچھے ایک بڑے بھاری دن کو چھوڑے دیتے ہیں.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
نَّحْنُ خَلَقْنَـٰهُمْ وَشَدَدْنَآ أَسْرَهُمْ ۖ وَإِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَآ أَمْثَـٰلَهُمْ تَبْدِيلًا﴿28﴾
ہم نے انہیں پیدا کیا اور ہم نے ہی ان کے جوڑ اور بندھن مضبوط کیے1 اور ہم جب چاہیں ان کے عوض ان جیسے اوروں کو بدل ﻻئیں.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ هَـٰذِهِۦ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ سَبِيلًا﴿29﴾
یقیناً یہ تو ایک نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی راه لے لے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمًا﴿30﴾
اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے1 بیشک اللہ تعالیٰ علم واﻻ باحکمت ہے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
يُدْخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحْمَتِهِۦ ۚ وَٱلظَّـٰلِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًۢا﴿31﴾
جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلے، اور ﻇالموں کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے.*
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry