سورۃ 79 • 46 آیات • مکی

النازعات

An-Nazi'at

Those who drag forth

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

آیت 1 از 46

1

وَٱلنَّـٰزِعَـٰتِ غَرْقًا﴿1

ڈوب کر سختی سے کھینچنے والوں کی قسم!1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

2

وَٱلنَّـٰشِطَـٰتِ نَشْطًا﴿2

بند کھول کر چھڑا دینے والوں کی قسم!1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

3

وَٱلسَّـٰبِحَـٰتِ سَبْحًا﴿3

اور تیرنے پھرنے والوں کی قسم!1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

4

فَٱلسَّـٰبِقَـٰتِ سَبْقًا﴿4

پھر دوڑ کر آگے بڑھنے والوں کی قسم!1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

5

فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًا﴿5

پھر کام کی تدبیر کرنے والوں کی قسم!1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

6

يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ﴿6

جس دن کانپنے والی کانپے گی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

7

تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ﴿7

اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

8

قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ﴿8

(بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

9

أَبْصَـٰرُهَا خَـٰشِعَةٌ﴿9

جن کی نگاہیں نیچی ہوں گی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

10

يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ﴿10

کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

11

أَءِذَا كُنَّا عِظَـٰمًا نَّخِرَةً﴿11

کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

12

قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ﴿12

کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

13

فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ﴿13

(معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

14

فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ﴿14

کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

15

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ﴿15

کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

16

إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى﴿16

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

17

ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ﴿17

(کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

18

فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ﴿18

اس سے کہو کہ کیا تو اپنی درستگی اور اصلاح چاہتا ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

19

وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ﴿19

اور یہ کہ میں تجھے تیرے رب کی راه دکھاؤں تاکہ تو (اس سے) ڈرنے لگے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

20

فَأَرَىٰهُ ٱلْـَٔايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ﴿20

پس اسے بڑی نشانی دکھائی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

21

فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ﴿21

تو اس نے جھٹلایا اور نافرمانی کی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

22

ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ﴿22

پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

23

فَحَشَرَ فَنَادَىٰ﴿23

پھر سب کو جمع کرکے پکارا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

24

فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ﴿24

تم سب کا رب میں ہی ہوں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

25

فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ﴿25

تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

26

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰٓ﴿26

بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

27

ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا﴿27

کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا1؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

28

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا﴿28

اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

29

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا﴿29

اسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

30

وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ﴿30

اور اس کے بعد زمین کو (ہموار) بچھا دیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

31

أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا﴿31

اس میں سے پانی اور چاره نکالا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

32

وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا﴿32

اور پہاڑوں کو (مضبوط) گاڑ دیا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

33

مَتَـٰعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَـٰمِكُمْ﴿33

یہ سب تمہارے اور تمہارے جانوروں کے فائدے کے لئے (ہیں).

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

34

فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ﴿34

پس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

35

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَـٰنُ مَا سَعَىٰ﴿35

جس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

36

وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ﴿36

اور (ہر) دیکھنے والے کے سامنے جہنم ظاہر کی جائے گی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

37

فَأَمَّا مَن طَغَىٰ﴿37

تو جس (شخص) نے سرکشی کی (ہوگی).1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

38

وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا﴿38

اور دنیوی زندگی کو ترجیح دی (ہوگی).1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

39

فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ﴿39

اس کا ٹھکانا جہنم ہی ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

40

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ﴿40

ہاں جو شخص اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے1 سے ڈرتا رہا ہوگا اور اپنے نفس کو خواہش سے روکا ہوگا.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

41

فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ﴿41

تو اس کا ٹھکانا جنت ہی ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

42

يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا﴿42

لوگ آپ سے قیامت کے واقع ہونے کا وقت دریافت کرتے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

43

فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ﴿43

آپ کو اس کے بیان کرنے سے کیا تعلق؟1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

44

إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ﴿44

اس کے علم کی انتہا تو اللہ کی جانب ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

45

إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا﴿45

آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاه کرنے والے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

46

كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا﴿46

جس روز یہ اسے دیکھ لیں گے تو ایسا معلوم ہوگا کہ صرف دن کا آخری حصہ یا اول حصہ ہی (دنیا میں) رہے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

صَدَقَ اللَّهُ الْعَظِيمُ

سورۃ An-Nazi'at کا اختتام

اگلی سورۃ پر جائیں