سورۃ 52 • 49 آیات • مکی

الطور

At-Tur

The Mount

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

آیت 1 از 49

1

وَٱلطُّورِ﴿1

قسم ہے طور کی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

2

وَكِتَـٰبٍ مَّسْطُورٍ﴿2

اور لکھی ہوئی کتاب کی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

3

فِى رَقٍّ مَّنشُورٍ﴿3

جو جھلی کے کھلے ہوئے ورق میں ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

4

وَٱلْبَيْتِ ٱلْمَعْمُورِ﴿4

اورآباد گھر کی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

5

وَٱلسَّقْفِ ٱلْمَرْفُوعِ﴿5

اور اونچی چھت کی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

6

وَٱلْبَحْرِ ٱلْمَسْجُورِ﴿6

اور بھڑکائے ہوئے سمندر کی.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

7

إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَٰقِعٌ﴿7

بیشک آپ کے رب کا عذاب ہو کر رہنے واﻻ ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

8

مَّا لَهُۥ مِن دَافِعٍ﴿8

اسے کوئی روکنے واﻻ نہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

9

يَوْمَ تَمُورُ ٱلسَّمَآءُ مَوْرًا﴿9

جس دن آسمان تھرتھرانے لگے گا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

10

وَتَسِيرُ ٱلْجِبَالُ سَيْرًا﴿10

اور پہاڑ چلنے پھرنے لگیں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

11

فَوَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ﴿11

اس دن جھٹلانے والوں کو (پوری) خرابی ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

12

ٱلَّذِينَ هُمْ فِى خَوْضٍ يَلْعَبُونَ﴿12

جو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

13

يَوْمَ يُدَعُّونَ إِلَىٰ نَارِ جَهَنَّمَ دَعًّا﴿13

جس دن وه دھکے دے1 دے کر آتش جہنم کی طرف ﻻئیں جائیں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

14

هَـٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِى كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ﴿14

یہی وه آتش دوزخ ہے جسے تم جھوٹ بتلاتے تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

15

أَفَسِحْرٌ هَـٰذَآ أَمْ أَنتُمْ لَا تُبْصِرُونَ﴿15

(اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے1؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

16

ٱصْلَوْهَا فَٱصْبِرُوٓا۟ أَوْ لَا تَصْبِرُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْكُمْ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴿16

جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

17

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَعِيمٍ﴿17

یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں. 1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

18

فَـٰكِهِينَ بِمَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ وَوَقَىٰهُمْ رَبُّهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ﴿18

جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں1، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

19

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴿19

تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

20

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍ﴿20

برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے1۔ اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کر دیئے ہیں.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

21

وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَٱتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّيَّتُهُم بِإِيمَـٰنٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَآ أَلَتْنَـٰهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَىْءٍ ۚ كُلُّ ٱمْرِئٍۭ بِمَا كَسَبَ رَهِينٌ﴿21

اور جو لوگ ایمان ﻻئے اور ان کی اوﻻد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اوﻻد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے1، ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

22

وَأَمْدَدْنَـٰهُم بِفَـٰكِهَةٍ وَلَحْمٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ﴿22

ہم ان کے لیے میوے اورمرغوب گوشت کی ریل پیل کردیں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

23

يَتَنَـٰزَعُونَ فِيهَا كَأْسًا لَّا لَغْوٌ فِيهَا وَلَا تَأْثِيمٌ﴿23

(خوش طبعی کے ساتھ) ایک دوسرے سے جام (شراب) کی چھینا جھپٹی کریں گے1 جس شراب کے سرور میں تو بیہوده گوئی ہوگی نہ گناه.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

24

۞ وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ غِلْمَانٌ لَّهُمْ كَأَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَّكْنُونٌ﴿24

اور ان کے اردگرد ان کے نو عمر غلام چل پھر رہے ہوں گے، گویا کہ وه موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

25

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ﴿25

اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

26

قَالُوٓا۟ إِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِىٓ أَهْلِنَا مُشْفِقِينَ﴿26

کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

27

فَمَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَوَقَىٰنَا عَذَابَ ٱلسَّمُومِ﴿27

پس اللہ تعالیٰ نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز وتند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

28

إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْبَرُّ ٱلرَّحِيمُ﴿28

ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے1، بیشک وه محسن اور مہربان ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

29

فَذَكِّرْ فَمَآ أَنتَ بِنِعْمَتِ رَبِّكَ بِكَاهِنٍ وَلَا مَجْنُونٍ﴿29

تو آپ سمجھاتے رہیں کیونکہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ تو کاہن ہیں نہ دیوانہ.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

30

أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيْبَ ٱلْمَنُونِ﴿30

کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث (یعنی موت) کا انتظار کر رہے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

31

قُلْ تَرَبَّصُوا۟ فَإِنِّى مَعَكُم مِّنَ ٱلْمُتَرَبِّصِينَ﴿31

کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں. 1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

32

أَمْ تَأْمُرُهُمْ أَحْلَـٰمُهُم بِهَـٰذَآ ۚ أَمْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ﴿32

کیا ان کی عقلیں انہیں یہی سکھاتی ہیں1؟ یا یہ لوگ ہی سرکش ہیں.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

33

أَمْ يَقُولُونَ تَقَوَّلَهُۥ ۚ بَل لَّا يُؤْمِنُونَ﴿33

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نبی نے (قرآن) خود گھڑ لیا ہے، واقعہ یہ ہے کہ وه ایمان نہیں ﻻتے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

34

فَلْيَأْتُوا۟ بِحَدِيثٍ مِّثْلِهِۦٓ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ﴿34

اچھا اگر یہ سچے ہیں تو بھلا اس جیسی ایک (ہی) بات یہ (بھی) تو لے آئیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

35

أَمْ خُلِقُوا۟ مِنْ غَيْرِ شَىْءٍ أَمْ هُمُ ٱلْخَـٰلِقُونَ﴿35

کیا یہ بغیر کسی (پیدا کرنے والے) کے خود بخود پیدا ہوگئے ہیں1؟ یا یہ خود پیدا کرنے والے ہیں؟2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

36

أَمْ خَلَقُوا۟ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ﴿36

کیا انہوں نے ہی آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟ بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

37

أَمْ عِندَهُمْ خَزَآئِنُ رَبِّكَ أَمْ هُمُ ٱلْمُصَۣيْطِرُونَ﴿37

یا کیا ان کے پاس تیرے رب کے خزانے ہیں1؟ یا (ان خزانوں کے) یہ داروغہ ہیں.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

38

أَمْ لَهُمْ سُلَّمٌ يَسْتَمِعُونَ فِيهِ ۖ فَلْيَأْتِ مُسْتَمِعُهُم بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ﴿38

یا کیا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر چڑھ کر سنتے ہیں1؟ (اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے واﻻ کوئی روشن دلیل پیش کرے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

39

أَمْ لَهُ ٱلْبَنَـٰتُ وَلَكُمُ ٱلْبَنُونَ﴿39

کیا اللہ کی تو سب لڑکیاں ہیں اور تمہارے ہاں لڑکے ہیں؟

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

40

أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ﴿40

کیا تو ان سے کوئی اجرت طلب کرتا ہے کہ یہ اس کے تاوان سے بوجھل ہو رہے ہیں.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

41

أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ﴿41

کیا ان کے پاس علم غیب ہے جسے یہ لکھ لیتے ہیں؟1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

42

أَمْ يُرِيدُونَ كَيْدًا ۖ فَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ هُمُ ٱلْمَكِيدُونَ﴿42

کیا یہ لوگ کوئی فریب کرنا چاہتے ہیں1؟ تو یقین کرلیں کہ فریب خورده کافر ہی ہیں.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

43

أَمْ لَهُمْ إِلَـٰهٌ غَيْرُ ٱللَّهِ ۚ سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ﴿43

کیا اللہ کے سوا ان کا کوئی معبود ہے؟ (ہرگز نہیں) اللہ تعالیٰ ان کے شرک سے پاک ہے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

44

وَإِن يَرَوْا۟ كِسْفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ سَاقِطًا يَقُولُوا۟ سَحَابٌ مَّرْكُومٌ﴿44

اگر یہ لوگ آسمان کے کسی ٹکڑے کو گرتا ہوا دیکھ لیں تب بھی کہہ دیں کہ یہ تہ بہ تہ بادل ہے.1

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

45

فَذَرْهُمْ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى فِيهِ يُصْعَقُونَ﴿45

تو انہیں چھوڑ دے یہاں تک کہ انہیں اس دن سے سابقہ پڑے جس میں یہ بے ہوش کر دیئے جائیں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

46

يَوْمَ لَا يُغْنِى عَنْهُمْ كَيْدُهُمْ شَيْـًٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ﴿46

جس دن انہیں ان کا مکر کچھ کام نہ دے گا اور نہ وه مدد کیے جائیں گے.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

47

وَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ عَذَابًا دُونَ ذَٰلِكَ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ﴿47

بیشک ﻇالموں کے لیے اس کے علاوه اور عذاب بھی ہیں1۔ لیکن ان لوگوں میں سے اکثر بےعلم ہیں.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

48

وَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا ۖ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ حِينَ تَقُومُ﴿48

تو اپنے رب کے حکم کے انتظار میں صبر سے کام لے، بیشک تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ صبح کو جب تو اٹھے1 اپنے رب کی پاکی اور حمد بیان کر.

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

49

وَمِنَ ٱلَّيْلِ فَسَبِّحْهُ وَإِدْبَـٰرَ ٱلنُّجُومِ﴿49

اور رات کو بھی اس کی تسبیح پڑھ1 اور ستاروں کے ڈوبتے وقت بھی.2

ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry

صَدَقَ اللَّهُ الْعَظِيمُ

سورۃ At-Tur کا اختتام

اگلی سورۃ پر جائیں