سورۃ 53 • 62 آیات • مکی
النجم
An-Najm
The Star
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
آیت 1 از 62
وَٱلنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ﴿1﴾
قسم ہے ستارے کی جب وه گرے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ﴿2﴾
کہ تمہارے ساتھی نے نہ راه گم کی ہے نہ وه ٹیڑھی راه پر ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَا يَنطِقُ عَنِ ٱلْهَوَىٰٓ﴿3﴾
اور نہ وه اپنی خواہش سے کوئی بات کہتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْىٌ يُوحَىٰ﴿4﴾
وه تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عَلَّمَهُۥ شَدِيدُ ٱلْقُوَىٰ﴿5﴾
اسے پوری طاقت والے فرشتے نے سکھایا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ذُو مِرَّةٍ فَٱسْتَوَىٰ﴿6﴾
جو زور آور ہے1 پھر وه سیدھا کھڑا ہو گیا.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَهُوَ بِٱلْأُفُقِ ٱلْأَعْلَىٰ﴿7﴾
اور وه بلند آسمان کے کناروں پر تھا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّىٰ﴿8﴾
پھر نزدیک ہوا اور اتر آیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَىٰ﴿9﴾
پس وه دو کمانوں کے بقدر فاصلہ ره گیا بلکہ اس سے بھی کم.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَأَوْحَىٰٓ إِلَىٰ عَبْدِهِۦ مَآ أَوْحَىٰ﴿10﴾
پس اس نے اللہ کے بندے کو وحی پہنچائی1 جو بھی پہنچائی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مَا كَذَبَ ٱلْفُؤَادُ مَا رَأَىٰٓ﴿11﴾
دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَفَتُمَـٰرُونَهُۥ عَلَىٰ مَا يَرَىٰ﴿12﴾
کیا تم جھگڑا کرتے ہو اس پر جو (پیغمبر) دیکھتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ رَءَاهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ﴿13﴾
اسے تو ایک مرتبہ اور بھی دیکھا تھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عِندَ سِدْرَةِ ٱلْمُنتَهَىٰ﴿14﴾
سدرةالمنتہیٰ کے پاس.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
عِندَهَا جَنَّةُ ٱلْمَأْوَىٰٓ﴿15﴾
اسی کے پاس جنہ الماویٰ ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِذْ يَغْشَى ٱلسِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ﴿16﴾
جب کہ سدره کو چھپائے لیتی تھی وه چیز جو اس پر چھا رہی تھی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مَا زَاغَ ٱلْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ﴿17﴾
نہ تو نگاه بہکی نہ حد سے بڑھی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ ءَايَـٰتِ رَبِّهِ ٱلْكُبْرَىٰٓ﴿18﴾
یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَفَرَءَيْتُمُ ٱللَّـٰتَ وَٱلْعُزَّىٰ﴿19﴾
کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلْأُخْرَىٰٓ﴿20﴾
اور منات تیسرے پچھلے کو.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَلَكُمُ ٱلذَّكَرُ وَلَهُ ٱلْأُنثَىٰ﴿21﴾
کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
تِلْكَ إِذًا قِسْمَةٌ ضِيزَىٰٓ﴿22﴾
یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنْ هِىَ إِلَّآ أَسْمَآءٌ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَـٰنٍ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ وَمَا تَهْوَى ٱلْأَنفُسُ ۖ وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّن رَّبِّهِمُ ٱلْهُدَىٰٓ﴿23﴾
دراصل یہ صرف نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادوں نے ان کے رکھ لیے ہیں اللہ نے ان کی کوئی دلیل نہیں اتاری۔ یہ لوگ تو صرف اٹکل کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ اور یقیناً ان کے رب کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آ چکی ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَمْ لِلْإِنسَـٰنِ مَا تَمَنَّىٰ﴿24﴾
کیا ہر شخص جو آرزو کرے اسے میسر ہے؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَلِلَّهِ ٱلْـَٔاخِرَةُ وَٱلْأُولَىٰ﴿25﴾
اللہ ہی کے ہاتھ ہے یہ جہان اور وه جہان.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
۞ وَكَم مِّن مَّلَكٍ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ لَا تُغْنِى شَفَـٰعَتُهُمْ شَيْـًٔا إِلَّا مِنۢ بَعْدِ أَن يَأْذَنَ ٱللَّهُ لِمَن يَشَآءُ وَيَرْضَىٰٓ﴿26﴾
اور بہت سے فرشتے آسمانوں میں ہیں جن کی سفارش کچھ بھی نفع نہیں دے سکتی مگر یہ اور بات ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی خوشی اور اپنی چاہت سے جس کے لیے چاہے اجازت دے دے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ لَيُسَمُّونَ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ تَسْمِيَةَ ٱلْأُنثَىٰ﴿27﴾
بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وه فرشتوں کا زنانہ نام مقرر کرتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَا لَهُم بِهِۦ مِنْ عِلْمٍ ۖ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا ٱلظَّنَّ ۖ وَإِنَّ ٱلظَّنَّ لَا يُغْنِى مِنَ ٱلْحَقِّ شَيْـًٔا﴿28﴾
حاﻻنکہ انہیں اس کا کوئی علم نہیں وه صرف اپنے گمان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور بیشک وہم (و گمان) حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا﴿29﴾
تو آپ اس سے منھ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منھ موڑے اور جن کا اراده بجز زندگانیٴ دنیا کے اور کچھ نہ ہو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ذَٰلِكَ مَبْلَغُهُم مِّنَ ٱلْعِلْمِ ۚ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱهْتَدَىٰ﴿30﴾
یہی ان کے علم کی انتہا ہے۔ آپ کا رب اس سے خوب واقف ہے جو اس کی راه سے بھٹک گیا ہے اور وہی خوب واقف ہےاس سے بھی جو راه یافتہ ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ لِيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَسَـٰٓـُٔوا۟ بِمَا عَمِلُوا۟ وَيَجْزِىَ ٱلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ بِٱلْحُسْنَى﴿31﴾
اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے تاکہ اللہ تعالیٰ برے عمل کرنے والوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے اور نیک کام کرنے والوں کو اچھا بدلہ عنایت فرمائے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ٱلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَـٰٓئِرَ ٱلْإِثْمِ وَٱلْفَوَٰحِشَ إِلَّا ٱللَّمَمَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ وَٰسِعُ ٱلْمَغْفِرَةِ ۚ هُوَ أَعْلَمُ بِكُمْ إِذْ أَنشَأَكُم مِّنَ ٱلْأَرْضِ وَإِذْ أَنتُمْ أَجِنَّةٌ فِى بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمْ ۖ فَلَا تُزَكُّوٓا۟ أَنفُسَكُمْ ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ ٱتَّقَىٰٓ﴿32﴾
ان لوگوں کو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی1۔ سوائے کسی چھوٹے سے گناه کے2۔ بیشک تیرا رب بہت کشاده مغفرت واﻻ ہے، وه تمہیں بخوبی جانتا ہے جبکہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور جبکہ تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے3۔ پس تم اپنی پاکیزگی آپ بیان نہ کرو4، وہی پرہیزگاروں کو خوب جانتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَفَرَءَيْتَ ٱلَّذِى تَوَلَّىٰ﴿33﴾
کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے منھ موڑ لیا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰٓ﴿34﴾
اور بہت کم دیا اور ہاتھ روک لیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَعِندَهُۥ عِلْمُ ٱلْغَيْبِ فَهُوَ يَرَىٰٓ﴿35﴾
کیا اسے علم غیب ہے کہ وه (سب کچھ) دیکھ رہا ہے؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَمْ لَمْ يُنَبَّأْ بِمَا فِى صُحُفِ مُوسَىٰ﴿36﴾
کیا اسے اس چیز کی خبر نہیں دی گئی جو موسیٰ (علیہ السلام) کے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِبْرَٰهِيمَ ٱلَّذِى وَفَّىٰٓ﴿37﴾
اور وفادار ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں تھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ﴿38﴾
کہ کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَـٰنِ إِلَّا مَا سَعَىٰ﴿39﴾
اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّ سَعْيَهُۥ سَوْفَ يُرَىٰ﴿40﴾
اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
ثُمَّ يُجْزَىٰهُ ٱلْجَزَآءَ ٱلْأَوْفَىٰ﴿41﴾
پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلْمُنتَهَىٰ﴿42﴾
اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَضْحَكَ وَأَبْكَىٰ﴿43﴾
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا﴿44﴾
اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّهُۥ خَلَقَ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰ﴿45﴾
اور یہ کہ اسی نے جوڑا یعنی نر ماده پیدا کیا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مِن نُّطْفَةٍ إِذَا تُمْنَىٰ﴿46﴾
نطفہ سے جبکہ وه ٹپکایا جاتا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّ عَلَيْهِ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُخْرَىٰ﴿47﴾
اور یہ کہ اسی کے ذمہ دوباره پیدا کرنا ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّهُۥ هُوَ أَغْنَىٰ وَأَقْنَىٰ﴿48﴾
اور یہ کہ وہی مالدار بناتا ہے اور سرمایہ دیتا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّهُۥ هُوَ رَبُّ ٱلشِّعْرَىٰ﴿49﴾
اور یہ کہ وہی شعریٰ (ستارے) کا رب ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنَّهُۥٓ أَهْلَكَ عَادًا ٱلْأُولَىٰ﴿50﴾
اور یہ کہ اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَثَمُودَا۟ فَمَآ أَبْقَىٰ﴿51﴾
اور ﺛمود کو بھی (جن میں سے) ایک کو بھی باقی نہ رکھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ هُمْ أَظْلَمَ وَأَطْغَىٰ﴿52﴾
اور اس سے پہلے قوم نوح کو، یقیناً وه بڑے ﻇالم اور سرکش تھے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَٱلْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ﴿53﴾
اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَغَشَّىٰهَا مَا غَشَّىٰ﴿54﴾
پھر اس پر چھا دیا جو چھایا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكَ تَتَمَارَىٰ﴿55﴾
پس اے انسان تو اپنے رب کی کس کس نعمت کے بارے میں جھگڑے گا؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
هَـٰذَا نَذِيرٌ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلْأُولَىٰٓ﴿56﴾
یہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَزِفَتِ ٱلْـَٔازِفَةُ﴿57﴾
آنے والی گھڑی قریب آ گئی ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
لَيْسَ لَهَا مِن دُونِ ٱللَّهِ كَاشِفَةٌ﴿58﴾
اللہ کے سوا اس کا (وقت معین پر کھول) دکھانے واﻻ اور کوئی نہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَفَمِنْ هَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ﴿59﴾
پس کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ﴿60﴾
اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَأَنتُمْ سَـٰمِدُونَ﴿61﴾
(بلکہ) تم کھیل رہے ہو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَٱسْجُدُوا۟ لِلَّهِ وَٱعْبُدُوا۟ ۩﴿62﴾
اب اللہ کے سامنے سجدے کرو اور (اسی) کی عبادت کرو.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry