سورۃ 54 • 55 آیات • مکی
القمر
Al-Qamar
The Moon
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
آیت 1 از 55
ٱقْتَرَبَتِ ٱلسَّاعَةُ وَٱنشَقَّ ٱلْقَمَرُ﴿1﴾
قیامت قریب آ گئی1 اور چاند پھٹ گیا.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَإِن يَرَوْا۟ ءَايَةً يُعْرِضُوا۟ وَيَقُولُوا۟ سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ﴿2﴾
یہ اگر کوئی معجزه دیکھتے ہیں تو منھ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَكَذَّبُوا۟ وَٱتَّبَعُوٓا۟ أَهْوَآءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ﴿3﴾
انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام ٹھہرے ہوئے وقت پر مقرر ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ جَآءَهُم مِّنَ ٱلْأَنۢبَآءِ مَا فِيهِ مُزْدَجَرٌ﴿4﴾
یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں1 جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
حِكْمَةٌۢ بَـٰلِغَةٌ ۖ فَمَا تُغْنِ ٱلنُّذُرُ﴿5﴾
اور کامل عقل کی بات ہے1 لیکن ان ڈراؤنی باتوں نے بھی کچھ فائده نہ دیا.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ ۘ يَوْمَ يَدْعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَىْءٍ نُّكُرٍ﴿6﴾
پس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
خُشَّعًا أَبْصَـٰرُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ﴿7﴾
یہ جھکی آنکھوں قبروں سے اس طرح نکل کھڑے ہوں گے کہ گویا وه پھیلا ہوا ٹڈی دل ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
مُّهْطِعِينَ إِلَى ٱلدَّاعِ ۖ يَقُولُ ٱلْكَـٰفِرُونَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ﴿8﴾
پکارنے والے کی طرف دوڑتے ہوں گے1 اور کافر کہیں گے یہ دن تو بہت سخت ہے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
۞ كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا۟ عَبْدَنَا وَقَالُوا۟ مَجْنُونٌ وَٱزْدُجِرَ﴿9﴾
ان سے پہلے قوم نوح نے بھی ہمارے بندے کو جھٹلایا تھا اور یہ دیوانہ بتلا کر جھڑک دیا گیا تھا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنِّى مَغْلُوبٌ فَٱنتَصِرْ﴿10﴾
پس اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں بے بس ہوں تو میری مدد کر.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَفَتَحْنَآ أَبْوَٰبَ ٱلسَّمَآءِ بِمَآءٍ مُّنْهَمِرٍ﴿11﴾
پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَفَجَّرْنَا ٱلْأَرْضَ عُيُونًا فَٱلْتَقَى ٱلْمَآءُ عَلَىٰٓ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ﴿12﴾
اور زمین سے چشموں کو جاری کر دیا پس اس کام کے لیے جو مقدر کیا گیا تھا (دونوں) پانی جمع ہو گئے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَحَمَلْنَـٰهُ عَلَىٰ ذَاتِ أَلْوَٰحٍ وَدُسُرٍ﴿13﴾
اور ہم نے اسے تختوں اور کیلوں والی (کشتی) پر سوار کر لیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
تَجْرِى بِأَعْيُنِنَا جَزَآءً لِّمَن كَانَ كُفِرَ﴿14﴾
جو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی۔ بدلہ اس کی طرف سے جس کا کفر کیا گیا تھا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَد تَّرَكْنَـٰهَآ ءَايَةً فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴿15﴾
اور بیشک ہم نے اس واقعہ کو نشانی بنا کر1 باقی رکھا پس کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے واﻻ.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ﴿16﴾
بتاؤ میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں کیسی رہیں؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴿17﴾
اور بیشک ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے1۔ پس کیا کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ ہے؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ﴿18﴾
قوم عاد نے بھی جھٹلایا پس کیسا ہوا میرا عذاب اور میری ڈرانے والی باتیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا صَرْصَرًا فِى يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ﴿19﴾
ہم نے ان پر تیز وتند مسلسل چلنے والی ہوا، ایک پیہم منحوس دن میں بھیج دی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
تَنزِعُ ٱلنَّاسَ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنقَعِرٍ﴿20﴾
جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وه جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ﴿21﴾
پس کیسی رہی میری سزا اور میرا ڈرانا؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴿22﴾
یقیناً ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے آسان کر دیا ہے، پس کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے واﻻ؟
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِٱلنُّذُرِ﴿23﴾
قوم ﺛمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَقَالُوٓا۟ أَبَشَرًا مِّنَّا وَٰحِدًا نَّتَّبِعُهُۥٓ إِنَّآ إِذًا لَّفِى ضَلَـٰلٍ وَسُعُرٍ﴿24﴾
اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہوں گے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَءُلْقِىَ ٱلذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنۢ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ﴿25﴾
کیا ہمارے سب کے درمیان صرف اسی پر وحی اتاری گئی؟ نہیں بلکہ وه جھوٹا اور شیخی خور ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ ٱلْكَذَّابُ ٱلْأَشِرُ﴿26﴾
اب سب جان لیں گے کل کو کہ کون جھوٹا اور شیخی خور تھا؟1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا مُرْسِلُوا۟ ٱلنَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَٱرْتَقِبْهُمْ وَٱصْطَبِرْ﴿27﴾
بیشک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجیں گے1 پس (اے صالح) توان کا منتظر ره اور صبر کر.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ ٱلْمَآءَ قِسْمَةٌۢ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ﴿28﴾
ہاں انہیں خبر کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شده ہے1، ہرایک اپنی باری پر حاضر ہوگا.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَنَادَوْا۟ صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطَىٰ فَعَقَرَ﴿29﴾
انہوں نے اپنے ساتھی کو آواز دی1 جس نے (اونٹنی پر) وار کیا2 اور (اس کی) کوچیں کاٹ دیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِى وَنُذُرِ﴿30﴾
پس کیونکر ہوا میرا عذاب اور میرا ڈرانا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَٰحِدَةً فَكَانُوا۟ كَهَشِيمِ ٱلْمُحْتَظِرِ﴿31﴾
ہم نے ان پر ایک چیﺦ بھیجی پس ایسے ہو گئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴿32﴾
اور ہم نے نصیحت کے لیے قرآن کو آسان کر دیا ہے پس کیا ہے کوئی جو نصیحت قبول کرے.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍۭ بِٱلنُّذُرِ﴿33﴾
قوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کی تکذیب کی.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّآ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ حَاصِبًا إِلَّآ ءَالَ لُوطٍ ۖ نَّجَّيْنَـٰهُم بِسَحَرٍ﴿34﴾
بیشک ہم نے ان پر پتھر برسانے والی ہوا بھیجی1 سوائے لوط (علیہ السلام) کے گھر والوں کے، انہیں ہم نے سحر کے وقت نجات دے دی.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
نِّعْمَةً مِّنْ عِندِنَا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى مَن شَكَرَ﴿35﴾
اپنے احسان سے1 ہر ہر شکر گزار کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا۟ بِٱلنُّذُرِ﴿36﴾
یقیناً (لوط علیہ السلام) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا1 تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والوں کے بارے میں (شک وشبہ اور) جھگڑا کیا.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ رَٰوَدُوهُ عَن ضَيْفِهِۦ فَطَمَسْنَآ أَعْيُنَهُمْ فَذُوقُوا۟ عَذَابِى وَنُذُرِ﴿37﴾
اور ان (لوط علیہ السلام) کو ان کے مہمانوں کے بارے میں پھسلایا1 پس ہم نے ان کی آنکھیں اندھی کردیں2، (اور کہہ دیا) میرا عذاب اور میرا ڈرانا چکھو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ﴿38﴾
اور یقینی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے ہی ایک جگہ پکڑنے والے مقرره عذاب نے غارت کر دیا.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فَذُوقُوا۟ عَذَابِى وَنُذُرِ﴿39﴾
پس میرے عذاب اور میرے ڈراوے کا مزه چکھو.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا ٱلْقُرْءَانَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴿40﴾
اور یقیناً ہم نے قرآن کو پند ووعﻆ کے لیے آسان کر دیا ہے1۔ پس کیا کوئی ہے نصحیت پکڑنے واﻻ.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ جَآءَ ءَالَ فِرْعَوْنَ ٱلنُّذُرُ﴿41﴾
اور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
كَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا كُلِّهَا فَأَخَذْنَـٰهُمْ أَخْذَ عَزِيزٍ مُّقْتَدِرٍ﴿42﴾
انہوں نے ہماری تمام نشانیاں جھٹلائیں1 پس ہم نے انہیں بڑے غالب قوی پکڑنے والے کی طرح پکڑ لیا.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ أُو۟لَـٰٓئِكُمْ أَمْ لَكُم بَرَآءَةٌ فِى ٱلزُّبُرِ﴿43﴾
(اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں1؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
أَمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيعٌ مُّنتَصِرٌ﴿44﴾
یا یہ کہتے ہیں کہ ہم غلبہ پانے والی جماعت ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
سَيُهْزَمُ ٱلْجَمْعُ وَيُوَلُّونَ ٱلدُّبُرَ﴿45﴾
عنقریب یہ جماعت شکست دی جائےگی اور پیٹھ دے کر بھاگے گی.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
بَلِ ٱلسَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَٱلسَّاعَةُ أَدْهَىٰ وَأَمَرُّ﴿46﴾
بلکہ قیامت کی گھڑی ان کے وعدے کے وقت ہے اور قیامت بڑی سخت اور کڑوی چیز ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ ٱلْمُجْرِمِينَ فِى ضَلَـٰلٍ وَسُعُرٍ﴿47﴾
بیشک گناه گار گمراہی میں اور عذاب میں ہیں.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِى ٱلنَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا۟ مَسَّ سَقَرَ﴿48﴾
جس دن وه اپنے منھ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے (اوران سے کہا جائے گا) دوزخ کی آگ لگنے کے مزے چکھو.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّا كُلَّ شَىْءٍ خَلَقْنَـٰهُ بِقَدَرٍ﴿49﴾
بیشک ہم نے ہر چیز کو ایک (مقرره) اندازے پر پیدا کیا ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَمَآ أَمْرُنَآ إِلَّا وَٰحِدَةٌ كَلَمْحٍۭ بِٱلْبَصَرِ﴿50﴾
اور ہمارا حکم صرف ایک دفعہ (کا ایک کلمہ) ہی ہوتا ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَآ أَشْيَاعَكُمْ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ﴿51﴾
اور ہم نے تم جیسے بہتیروں کو ہلاک کر دیا ہے1، پس کوئی ہے نصیحت لینے واﻻ.
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَكُلُّ شَىْءٍ فَعَلُوهُ فِى ٱلزُّبُرِ﴿52﴾
جوکچھ انہوں نے (اعمال) کیے ہیں سب نامہٴ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
وَكُلُّ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ مُّسْتَطَرٌ﴿53﴾
(اسی طرح) ہر چھوٹی بڑی بات بھی لکھی ہوئی ہے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَهَرٍ﴿54﴾
یقیناً ہمارا ڈر رکھنے والے جنتوں اور نہروں میں ہوں گے.1
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry
فِى مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍۭ﴿55﴾
راستی اور عزت کی بیٹھک میں1 قدرت والے بادشاه کے پاس.2
ترجمہ: Fateh Muhammad Jalandhry